بسم اللہ الرحمن الرحیم کے حروف کے معانی و حقائق

Sun, 01/21/2018 - 10:47

خلاصہ: بسم اللہ الرحمن الرحیم کے حروف اور الفاظ کے معانی و حقائق کا بعض روایات میں تذکرہ کیا گیا ہے، ان میں سے دو روایت کو اس مضمون میں بیان کیا جارہا ہے جو حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے منقول ہیں۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عبداللہ ابن سنان سے منقول ہے کہ میں نے حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے "بسم اللہ الرحمن الرحیم" کے بارے میں دریافت کیا تو آپؑ نے فرمایا: "الْبَاءُ بَهَاءُ اللَّهِ وَ السِّينُ سَنَاءُ اللَّهِ وَ الْمِيمُ مَجْدُ اللَّهِ وَ رَوَى بَعْضُهُمْ الْمِيمُ مُلْكُ اللَّهِ وَ اللَّهُ إِلَهُ كُلِّ شَيْ‏ءٍ الرَّحْمَنُ بِجَمِيعِ خَلْقِهِ وَ الرَّحِيمُ بِالْمُؤْمِنِينَ خَاصَّةً"، "(بسم اللہ الرحمن الرحیم کی) باء اللہ کی بہاء (نورانیت) ہے اور سین اللہ کی سناء (رفعت و بلندی) ہے اور میم، اللہ کی مجد (عظمت) اور بعض نے نقل کیا ہے: میم، اللہ کا ملک ہے اور اللہ، ہر چیز کا معبود ہے، الرحمن (یعنی) اپنی ساری مخلوق پر (رحم کرنے والا) ہے اور الرحیم صرف مومنین پر (رحم کرنے والا ہے)۔ [الكافي، ج۱، ص۱۱۴، ح۱]

حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے بسم اللہ الرحمن الرحیم کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپؑ نے فرمایا: "الباء بهاء الله ، والسين سناء الله ، والميم ملك الله ، قال : قلت : الله؟ قال : الألف آلاء الله على خلقه من النعيم بولايتنا ، واللام إلزام الله خلقه ولايتنا ، قلت : فالهاء؟ قال : هوان لمن خالف محمدا وآل محمد صلوات الله عليهم ، قال : قلت : الرحمن؟ قال : بجميع العالم ، قلت : الرحيم؟ قال: بالمؤمنين خاصة"، "باء اللہ کی بہاء (نورانیت) ہے اور سین اللہ کی سناء (رفعت و بلندی) ہے اور میم اللہ کا ملک (سلطنت اور مالکیت) ہے"۔ راوی کہتا ہے کہ میں نے عرض کیا: اللہ (کا کیا مطلب ہے؟) فرمایا: "الف یعنی اللہ کی آلاء(نعمتیں) جو ہماری ولایت کی نعمت اپنی مخلوق کو عطا کی ہے۔ اور لام یعنی اللہ نے اپنی مخلوق پر ہماری ولایت لازم کی ہے"۔ میں نے عرض کیا: تو "ھاء" (کا کیا مطلب ہے؟) فرمایا: "ھوان (ذلت) ہے اس کے لئے جو محمد و آل محمد صلوات اللہ علیہم کا مخالف ہے"۔ میں نےعرض کیا: الرحمن (کا کیا مطلب ہے؟) فرمایا: سارے عالَم پر (رحمت)، میں نے عرض کیا: الرحیم (کا کیا مطلب ہے؟) فرمایا: صرف مومنین پر (رحمت)۔ [التوحید، ص۲۳۰]

……………..
حوالہ:
[الكافی، ثقۃ الاسلام کلینی]
[التوحید، شیخ صدوق]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 12 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 13