بسم اللہ الرحمن الرحیم کے الفاظ کے کچھ معانی و حقائق

Wed, 01/17/2018 - 13:37

خلاصہ: بسم اللہ الرحمن الرحیم کے الفاظ کے کچھ معانی بیان ہوئے ہیں، اس مضمون میں دو روایتیں اس سلسلہ میں بیان کی جارہی ہیں اور دونوں حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) سے مروی ہیں۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم کے الفاظ کے کچھ معانی و حقائق

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اہل بیت (علیہم السلام) کی احادیث میں بسم اللہ الرحمن الرحیم کے الفاظ کے کچھ معانی بیان ہوئے ہیں، جن پر توجہ کرنے سے بسم اللہ الرحمن الرحیم کی مزید معرفت حاصل ہوتی ہے۔

حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) سے مروی ہے: "قولوا عِندَ افتِتاحِ كُلِّ أَمرٍ صَغيرٍ أو عَظيمٍ: بِسمِ اللّهِ الرَّحمنِ الرَّحيمِ؛ أَىْ أَستَعينُ عَلى هذَا الأَمرِ بِاللّه‏ِ الَّذى لا يَحِقُّ العِبادَةُ لِغَيرِهِ، المُغيثِ إذَا استُغيثَ، المُجيبِ إذا دُعىَ، الرَّحمنِ الَّذى يَرحَمُ بِبَسطِ الرِّزقِ عَلَينا، الرَّحيمِ بِنا فى أديانِنا و دُنيانا و آخِرَتِنا، خَفَّفَ عَلَينَا الدِّينَ و جَعَلَهُ سَهلاً خَفيفا، و هُوَ يَرحَمُنا بِتَمييزِنا مِن أعدائِهِ"، "ہر چھوٹے یا بڑے کام کی ابتدا میں کہو: بسم اللہ الرحمن الرحیم، یعنی اس کام پر مدد مانگتا ہوں اللہ سے جس کے علاوہ عبادت کا کوئی حقدار نہیں، فریاد رسی کرنے والا ہے جب فریاد کی جائے، اور جواب دینے والا ہے جب اسے پکارا جائے، ایسا رحمن ہے جو رزق کو وسیع کرنے سے ہم پر رحم کرتا ہے، ہم پر رحیم ہے ہمارے دین اور دنیا اور آخرت میں، اس نے دین میں ہمیں تخفیف دی اور اسے آسان اور ہلکا قرار دیا، اور وہ اپنے دشمنوں سے ہمیں جدا کرکے ہم پر رحم کرتا ہے"۔ [توحيد صدوق: ص ۲۳۲]

حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) نے سائل کے سوال کے جواب میں تحریر فرمایا: "فأما سؤالك عن اسم الله تعالى فانه اسم فيه شفاء من كل داء ، وعون على كل دواء ، وأما ( الرحمن ) فهو عوذة لكل من آمن به ، وهو اسم لم يسم به غير الرحمن تبارك وتعالى ، وأما ( الرحيم ) فرحم من عصى وتاب ، وآمن وعمل صالحا"، "اللہ تعالی کے اسم کے بارے میں جو تم نے سوال کیا تو وہ ایسا اسم ہے جس میں ہر تکلیف کی شفا ہے اور ہر دوائی کا مددگار ہے، اور "الرحمن" تو وہ تعویذ ہے ہر اس شخص کے لئے پر جو اس پر ایمان لایا، اور وہ ایسا اسم ہے جو الرحمن تبارک و تعالی (اس ذات) کے علاوہ کسی پر نہیں بولا جاتا، اور "الرحیم" تو اس نے رحم کیا جس نے گناہ کیا اور توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک عمل کیا"۔ [بحارالانوار، ج۹۲، ص۲۵۹]

.......................
حوالہ:
[توحيد، شیخ صدوق، الناشر: جماعة المدرّسين في الحوزة العلمية]
[بحارالانوار، علامہ مجلسی، مؤسسةالوفاء]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 69