الله تعالی کی صفات جمال و کمال کا عقیده

Sun, 01/14/2018 - 19:37
الله تعالی کی صفات جمال و کمال کا عقیده

ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ کی ذات ہر عیب و نقص سے پاک و منزہ اور تمام کمالات سے آراستہ ہے۔  
بلکہ کمال مطلق و مطلق کمال ہے۔ دوسرے الفاظ میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس دنیا میں جتنے بھی کمال اور اچھائیاں پائی جاتی ہیں ان سب کا سرچشمہ وہی پاک ذات ہے۔

” هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ؛ هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ ۖ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ ۚ يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ “  (سورہ حشر، آیت 23 اور 24)
 یعنی اللہ وہ ہے جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے وہی اصلی حاکم و مالک ہے، وہ ہر عیب سے پاک ومنزہ ہے، وہ کسی پر ظلم نہیں کرتا، وہ امن دینے والا اور ہر چیز کی مراقبت کرنے والا ہے، وہ ایسا قدرت مند ہے کہ جس کے لئے شکست نہیں ہے، وہ اپنے نافذ ارادہ سے ہر کام کی اصلاح کرتا ہے، وہ شائستہ عظمت ہے، وہ اپنے شریک سے منزہ ہے۔ وہ اللہ بے سابقہ خالق و بے نظیر مصور ہے، اس کے لئے نیک کام ( ہر طرح کے صفات کمال) ہیں، جو بھی زمین وآسمانوں میں پایا جاتا ہے اس کی تسبیح کرتا ہے وہ عزیزو حکیم ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
16 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 60