قیامت پر یقین رکھنے کا فائدہ

Thu, 01/11/2018 - 10:23

عقیدۂقیامت، انسان کو مشکلات میں جینے کا حوصلہ عطا کرتا ہے۔

قیامت پر یقین رکھنے کا فائدہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
      جو انسان قیامت پر مکمل عقیدہ رکھنا ہے اس کا یہ عقیدہ صرف ایک عقیدہ نہیں رہتا بلکہ اس کے اس عقیدہ کی وجہ سے اس پر بہت زیادہ آثار مترتب ہوتے ہیں، یہ ایک ایسا عقیدہ ہے جس کو اسلام نے انسان کے حیاتی ارکان میں سے ایک رکن شمار کیا ہے ایسا رکن جس کے بغیر انسان ایک بے روح جسم کے مانند ہے۔
    قیامت پر ایمان رکھنے سے انسان کی روح ہمیشہ زندہ  رہتی ہے قیامت پر ایمان رکھنے والا شخص کبھی اپنے آپ کو ایک آزاد انسان شمار نہیں کرتا کہ جو چاہے کرے جو چاہے نہ کرے بلکہ قیامت پر ایمان رکھنے والا شخص ہر لمحہ اپنے آپ کو اللہ کا غلام تصور کرتا ہے ایسا غلام جو بغیر اپنے آقا کے حکم کے کچھ سوچتا بھی نہیں وہ جانتا ہے کہ اگر وہ کبھی کسی مظلومیت یا محرومیت سے دوچار ہوگا تو ایک دن آنے والا ہے جب اس کی مظلومیت اور محرومیت کا انتقام لیا جائے گا اور اس کا حق اسے مل کر رہیگا اور وہ جو بھی نیک کام انجام دے گا ایک دن اس کی بہترین صورت میں اس کی تجلیل و تعظیم کی جائے گی جس کے بارے میں خداوند متعال اس طرح ارشاد فرمارہا ہے:: «فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ[سو رۂ زلزلۃ، آیت: ۷و۸] پھر جس شخص نے ذرہ برابر نیکی کی ہے وہ اسے دیکھے گا اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہے وہ اسے دیکھے گا»۔۔
    قیامت پر یقین کی بناء پر انسان کے انفردی اور اجتماعی اعمال بہت زیادہ متأثر ہوتے ہیں، جو انسان قیامت پر اعتقاد رکھتا ہے وہ جانتا ہے کہ اس کے اعمال ہمیشہ تحت نظر ہیں اور اس کے عمل کا ظاہر اور باطن ہمیشہ خداوند متعال کے سامنے موجود ہے، وہ جانتا ہے کہ ایک دن آنے والا ہے جب پوری دقت سے انسان کا حساب و کتاب کیا جائے گا۔ 
     یہ عقیدہ انسان کو اس حد تک متأثر کرتا ہے کہ ہزاروں مخفی مامورین اس کو اس طرح متأثر نہیں کرسکتے، کیونکہ مخفی مأمورین جو ہوتے ہیں وہ اپنا کام باہر سے انجام دیتے ہیں اور قیامت پر عقیدہ ایسا ہے گویا جیسے انسان کے اندر ایک داخلی چوکی دار بٹھا دیا گیا ہے جو انسان کو ہر برے کام کرنے سے روکتا ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 59