امام باقر{ع} کی حیات کا خاکہ

Mon, 08/28/2017 - 16:44

امام محمد بن علی {ع} کا مشہور ترین لقب " باقر العلوم " ہے، جو انہیں پیغمبر اسلام {ص} نے عطا کیا ہے-چونکہ امام باقر {ع} علوم کا تجزیہ اور آشکار کرنے والے ہیں، اس لئے انہیں " باقر العلوم" کہا جاتا ہے۔

امام باقر{ع} کی حیات کا خاکہ

محمد بن علی بن الحسین {ع} ملقب بہ باقر اور کنیت ابو جعفر، امام سجاد {ع} کے بیٹے ہیں- بعض مورخین ان کی پیدائش مدینہ منورہ میں اول ماہ رجب روز جمعہ جانتے ہیں اور بعض دوسرے ماہ صفر کی تیسری تاریخ جانتے ہیں- آپ {ع} کے والد امام سجاد{ع} شیعوں کے چوتھے امام ہیں اور والدہ " ام عبدا للہ" امام حسن مجتبی {ع} کی بیٹی ہیں- اس لئے ماں باپ دونوں کی جانب سے فاطمی اور علوی ہیں- امام باقر{ع} نے اپنی امامت کے دوران، اسلامی ثقافت پر حاوی نا گفتہ بہ حالات کے باوجود، علم و معارف اسلامی کے سلسلہ میں ایک وسیع اور سنجیدہ تحریک کی داغ بیل ڈالی- یہاں تک کہ یہ وسیع تحریک ایک عظیم اور برجستہ اسلامی یونیورسٹی کی شکیل اختیار کرگئی، جس کی عظمت اور کارکردگی امام صادق{ع} کے زمانے میں کمال تک پہنچی-[مسار الشیعة، ص 56]
امام باقر{ع} نے حوزہ میں درس و تدریس منعقد کرکے کج فکریوں اور گمراہیوں کے ساتھ مبارزہ و مقابلہ کیا اور علمی چیلینجوں کا جواب دینے کی کوشش کی، اور قرآن مجید کی تعلیمات پر مبنی معارف و اصلی اسلام کے اصول کی بنیادوں کو مستحکم کیا اور اس کے علاوہ فقہی اور اعتقادی ابواب کی قرآن مجید کے مطابق تحقیق کی اور اپنے زمانہ کے دانشوروں اور عالموں کی تربیت کرکے ایک عظیم علمی تحریک کی بنیاد ڈالی-[مطالب السئول فی مناقب آل الرسول‏، ص 277]
امام محمد باقر {ع} نے مشہور مورخین کے مطابق ۵۷ سال کی عمر میں ساتویں ماہ ذی الحجہ، سنہ ۱۱۴ ہجری کو رحلت فرمائی اور قبرستان بقیع میں اپنے والد بذرگوار { امام سجاد} اور اپنے چچا{ امام حسن مجتبی} کے پہلو میں دفن کئے گئے- آپ {ع} کی شہادت ھشام بن عبدالملک کی خلافت کے زمانہ میں اسی کے حکم سے واقع ھوئی[إعلام الورى بأعلام الهدى‏، ج 1، ص 499]
حوالے:
شیخ مفید، مسار الشیعة، ص 56-
شافعی، محمد بن طلحه‏، مطالب السئول فی مناقب آل الرسول‏، ص 277،
إعلام الورى بأعلام الهدى‏، ج 1، ص 499

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 29