عظمت پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) امام صادق (علیہ السلام) کی نظر میں

Mon, 07/17/2017 - 08:37

خلاصہ: پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کی بہترین اور افضل مخلوق ہیں اور اللہ کی ساری مخلوق سے افضل ہیں۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حسین ابن عبداللہ کا کہنا ہے کہ میں نے امام صادق (علیہ السلام) سے عرض کیا: کیا رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ) اولاد آدم کے سرور تھے؟ آنحضرتؑ نے فرمایا: اللہ کی قسم، آپؐ اللہ کی سب مخلوقات کے سرور تھے اور اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ) سے بہتر کوئی مخلوق پیدا نہیں کی۔ (أصول الكافي، ترجمه مصطفوى، ج‏2، ص 325)۔ بہتری، برتری اور افضیلت کا معیار اللہ کی عبادت، اطاعت اور فرمانبرداری ہے۔ کوئی شخص جتنا زیادہ اللہ تعالی کا فرمانبردار ہوگا اتنا اس کا مقام زیادہ بلند ہے۔ اولاد آدمؑ میں سے کوئی شخص ایسا نہیں جسے کسی نبی، امام، راہنما اور ہادی کی ضرورت نہ ہو اور جو شخص مقام نبوت یا امامت پر پہنچتا ہے وہ مکمل طور پر اللہ تعالی کے احکامات کو جاری کرنے والا ہے، تبھی وہ اللہ کے امر و نہی کو پہنچانے اور جاری کرنے میں دوسروں کا پیشوا اور رہبر ہے۔ سب سے بہتر طریقہ سے جس نے اللہ تعالی کے احکام اور شریعت کو کائنات میں جاری اور قائم کیا وہ پیغمبر اسلام حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں تو آپؐ انبیاءؑ کے بھی سردار ہیں اورساری اولاد آدمؑ کے بھی سرور و سردار ہیں، لہذا آپؐ اللہ کی سب سے بہتر اور افضل مخلوق ہیں اور کوئی نبی، رسول یا امام صرف یہ نہیں کہ آپؐ سے افضل نہیں، بلکہ کوئی بھی صاحبِ فضیلت، آُپؐ کے واسطہ اور وسیلہ سے اللہ سے فضیلت حاصل کرتا ہے اور جب تک آپؐ بارگاہ الہی میں واسطہ فیض نہ بنیں تب تک کسی کو کوئی فضیلت عطا نہیں ہوتی۔
۔۔۔۔۔

أصول الكافي، ترجمه سيد جواد مصطفوى، ناشر: كتاب فروشى علميه اسلاميه‏، تهران‏، 1369 ش‏، پہلی چاپ)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 86