امام حسن(علیہ السلام) اور استٖغفار

Sat, 06/10/2017 - 11:47

خلاصہ: استغفار کے ذریعہ خدا اور انسان کا رابطہ مضبوط ہوتا ہے۔

امام حسن(علیہ السلام) اور استٖغفار

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     استغفار کرنا اور خدا سے اپنی بخشش کوطلب کرنا انسان کے دل سے گناہ کو دور کردیتا ہے، اس کے ذریعہ خدا اور انسان کا رابطہ مضبوط ہوتا ہے اور انسان کے اندر معنویت پیدا ہوجاتی ہے، امام رضا(علی السلام) اس کے بارے میں اس طرح فرمارہے ہیں: «استغفار کے ذریعہ اپنے آپ کو معطر کرو تا کہ گناہ کا تعفن تمھارے وجود کو خراب نہ کرے» (جامع احادیث‌الشیعه، ج ۱۴، ص ۳۳۷).
     امام حسن(علیہ السلام) اپنی زندگی میں کسی گناہ کے مرتکب نہیں ہوئے اس کے باوجود وہ خدا کی بارگاہ میں خدا سے استغفار کوطلب کیا کرتے تھے اور جب بھی مسجد کو جایا کرتے تھے دروزے کے کنارے کھڑے ہوکر خدا کی بارگاہ میں استغفار کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے: «إِلَهِی ضَیْفُکَ به بابک یَا مُحْسِنُ قَدْ أَتَاکَ الْمُسِیءُ فَتَجَاوَزْ عَنْ قَبِیحِ مَا عِنْدِی به جمیل مَا عِنْدَکَ یَا کَرِیم؛ خدا یا تیرا مہمان تیرے دروزے پر کھڑا ہوا ہے اے پروردگار جو اچھائیاں تیرے پاس ہیں وہ مجھے عطا کردے اے کریم»(مناقب ابن شهرآشوب، ج۴، ص۱۷).
    امام حسن(علیہ السلام) ہم کو خدا سے دعا مانگنے کا سلیقہ سکھارہے ہیں۔
*بروجردی، سید حسین، جامع احادیث الشیعه، انتشارات مطبعه المساحه، تهران.
*مناقب آل ابیطالب، ابن شهرآشوب، دارالاضواء، بیروت، ۱۴۰۸ق.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 11 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 39