غار میں رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے ساتھی

Sat, 07/01/2017 - 11:09

خلاسہ: پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے ساتھ غار میں جوبھی تھے قرآن غم اور پریشانی کو ایک نقطۂ صعف کے طور پر بیان کررہا ہے۔

غار میں رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے ساتھی

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     بعض لوگ اس آیت میں  کلمہ:’’ لصاحبہ‘‘ سے صحیح استفادہ نہیں کرتے: «إِذْ يَقُولُ لِصاحِبِهِ لا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنا[سورۂ توبه، آیت:۴۰] وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہے تھے کہ رنج نہ کرو خدا ہمارے ساتھ ہے»، کوشش کی گئی کہ اس آیت کے ذریعہ خلیفۂ اول کی شان میں فضیلت کو تراشا جائے حالانکہ قرآن میں «صاحب» کے معنی ساتھی کے ہے اب چاہے وہ ساتھی اچھا ہو یا برا جیسا کہ اس آیت میں ہے: «قالَ لَهُ صاحِبُهُ وَ هُوَ يُحاوِرُهُ أَ كَفَرْتَ بِالَّذِي خَلَقَكَ مِنْ تُرابٍ[سورۂ کهف، آیت: ۳۷] اس کے ساتھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تو نے اس کا انکار کیا ہے جس نے تجھے خاک سے پیدا کیا ہے پھر نطفے سے گزارا ہے اور پھر ایک باقاعدہ انسان بنادیا ہے»، خود خلیفۂ اول نے بھی سقیفہ کے وقت اس کو اپنی فضیلت کے لئے استعمال نہیں کیا بلکہ کہا: کیونکہ ہم پیغمبر کے خاندان سے ہیں اس لئے ریاست کے لئے سب سے بہتر ہے۔[البداية و النهاية، ج۶، ص۲۰۵]۔
     خلیفۂ اول غار میں تھے یا نہیں اس کے بارے میں بھی پورا یقین نہیں ہے ہے کیونکہ بخاری کی روایت کے مطابق ابوبکر، رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) سے پہلے مدینہ میں داخل ہوگئے تھے اور وہ آپ کے استقبال کے لئے آئے تھے۔
     رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے ساتھ غار میں جوبھی تھے قرآن ان کے غم اور پریشانی کو ایک نقطۂ صعف کے طور پر بیان کررہا ہے، اور کیا کوئی مؤمن رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی موجودگی میں غمگین اور پریشان ہوسکتا ہے؟
*ابن‌کثیر، اسماعیل بن عمر، دار الفکر، بیروت.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 103