مسابقہ ختم ہوا

Sat, 06/24/2017 - 16:25

خلاصہ: جو جتنی زیادہ محنت کریگا وہ انتا ہی اس مسابقہ میں آگے بڑھیگا۔ 

مسابقہ ختم ہوا

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     ہر انسان اللہ کی بندگی میں ایک دوسرے پر سبقت لینے کے لئے محنت اور کوشش کررہا ہے اور ایک دوسرے کے آگے پڑھنے کے کوشش میں لگا ہوا ہے کیونکہ جو جتنی زیادہ محنت کریگا وہ انتا ہی اس مسابقہ میں آگے بڑھیگا جیسا کہ  خداوند متعال نے فرمایا ہے: «وَ السَّابِقُونَ السَّابِقُونَ  أُوْلَئكَ الْمُقَرَّبُون‏[سورۂ واقعہ، آیت:۱۰ و ۱۱] اور سبقت کرنے والے تو سبقت کرنے والے ہی ہیں وہی اللہ کی بارگاہ کے مقرب ہیں»۔
     ماہ مبارک رمضان ایک سالانہ مسابقے کا نام ہے جو اللہ کی بندگی کے لئے کیا جاتا ہے جس کے اختتام پر اس مہینے میں اللہ کی بندگی اور اطاعت کرنے والوں کو بہت  بہترین انعاموں سے نوازا جاتا ہے اور جن کے لئے ایک بہت بڑے جشن کا انتظام کیا جاتا ہےجس کے بارے میں امام علی(علیہ السلام) اس طرح فرمارہے ہیں: «فَيَا ذَا الْمَنِّ وَ لاَ يُمَنُّ عَلَيْكَ مُنَّ عَلَيَّ بِفَكَاكِ رَقَبَتِي مِنَ النَّارِ فِيمَنْ تَمُنُّ عَلَيْهِ وَ أَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ‏؛ اے خدا جس نے احسان کیا اور جس پر کوئی احسان نہیں کرسکتا مجھ پر احسان کر مجھے جھنم کی آگ سے آزادی دلا نے کے ذریعہ جن لوگوں پر تونے احسان کیا ہےاور مجھ کو اپنی رحمت کے ذریعہ جنت میں داخل اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے»[إقبال الأعمال، ج۱، ص۸۰]۔
     اس مسقابقہ میں وہ سبقت لے جائیگا جس نے اخلاص کے ساتھ خدا کی بندگی کی ہے۔
*ابن طاووس، على بن موسى، دار الكتب الإسلاميه - تهران، ۱۴۰۹ق.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 94