روزے کی جزاء

Thu, 06/08/2017 - 10:21

خلاصہ:خداوند متعال نے فرمایا: روزہ میرے لئے ہے میں ہی اس کی جزاء دینے والا ہوں۔

روزے کی جزاء

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے فرمایا: «قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى الصَّوْمُ لِي وَ أَنَا أَجْزِي بِه‏؛ خداوند متعال نے فرمایا: روزہ میرے لئے ہے میں ہی اس کی جزاء دینے والا ہوں» [من لا يحضره الفقيه، ج۲، ص۷۵]۔
     اگرچہ کہ ہر چیز کی جزاء خدا ہی دینے والا ہے لیکن یہاں پر اس بات کو اور صراحت کے ساتھ بیان کرنا یعنی روزے کی اہمیت کو بیان کرنا ہے۔ اس بات سے یہ سمجھ میں آرہا ہے کہ صرف بھوک اور پیاس کی اتنی اہمیت نہیں ہے کہ خدا اس کی اتنی تأکید فرمائے!  خدا روزے کے ذریعہ صرف بھوک اور پیاس کو طلب نہیں کر رہا ہے بلکہ خدا تمام اعضاء اور جوارح کو خدا کی نافرمانی سے روکنا چاہرہاہے۔
     جو شخص اپنے تمام وجود کے ساتھ اپنے آپ کو خدا کی اطاعت کے لئے وقف کردے اور اس کی نافرمانی سے پرہیز کرے بے شک اس کے لئے روزے کے اتنے فائدے ہیں روزے کے اندر پوری اچھائیاں پوشیدہ ہے اسی لئے اس کی اتنی اہمیت بتائی گئی ہے۔
*ابن بابويه، محمد بن على، من لا يحضره الفقيه، قم، دوسری چاپ، ۱۴۱۳ق.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 11 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 41