ظہور

وجود مقدس حضرت مہدی(عج) پر انتہام بازی
03/19/2022 - 17:41

جود مقدس حضرت مہدی علیہ السلام پر اتہام  بازی سے گریز اور آپ کی غیر واقعی اور سخت گیر تصویر کو لوگوں کے ذہن میں اور آپ کے دوستوں اور دنیا کے عدالت پسند لوگوں کو ان کے ظہور سے ڈرانے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔انسانی شیطنت  کے ذریعےلوگوں کے درمیان ظہور امام کے سلسلے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنا  بالکل ویسے ہی ہے جیسے کوئی اوباش اور غنڈہ گرد گروہ ایک خاندان کے کسی جوان کو فریب اور  دھوکے سے اسکے خاندان سے دور کر کے غلط راستوں کا راہی بنادے اور جب یہ جوان اپنے خاندان کی طرف واپس پلٹنا بھی چاہے تو اس سے کہا جائے کہ : اگر تم واپس جاؤ گے تو تمہارا باپ تم کو تنبیہ کرے گا اور ممکن ہے کہ قتل بھی کر دے۔انسانی شیاطین نے بشریت کو مستقیماً اپنے پدر معنوی کے زیر سایہ زندگی بسر کرنے سے محروم کر دیا ہے اور اس خیال سے کہ کہیں وہ واپس پلٹ نہ جائے اس کو شمشیر سے خوفزدہ کرتے رہتے ہیں۔

امام مہدی
03/16/2022 - 14:11

ہمیں یقین کرنا چاہیئے کہ ابھی تک ہم اس خیرات و برکات سے واقف ہی نہیں ہیں جو آپ کے ظہور کے بعد عالم ہستی میں واقع ہونے والے ہیں اور ہم جانتے ہی نہیں کہ اس یوسفِ گم گشتۂ عالم کے کفایت شعار ہا تھوں تمام نیکیاں و خیرات و برکات و کمالات و خوبصورتی انسان کو بطور تحفہ ملنے والی ہیں اور حضرت کے ظہورِ مسعود پر انسان کو ایمان و آسائش اور امن و  امان کا ایسا تحفہ ملنے والا ہے جس کے تصور سے بھی ذهن انسان عاجز ہے۔

قرن غربت:غربت امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف
03/14/2022 - 15:05

میرے مولا !گویا ہر چیز نے ایک دوسرے کے ہاتھ پر بیعت کر لی ہے کہ آپ کی ذات کو غربت ہی میں رکھیں گے، ابلیس کے لشکری دن رات اسی فکر پر کار بند رہتے ہیں ۔ مجھے نہیں معلوم کہ حقیقت میں وہ کون لوگ ہیں جو آپ کو اور آپ کے ظہور کو دل سے چاہتے ہیں ؟ اس کے بارے میں تو خدا جانتا ہے یا آپ! ہاں اتنا میں جانتا ہوں کہ آپ کی  غیبت شروع ہونے سے آج بارہ سو سال گزرنے تک اس میدان میں ابلیس کے کارندے کامیاب ہوتے چلے آرہے ہیں جس میں انس و جن کے لشکری اس کے معاون ہیں جو کہ غیبت و ظہور سے پر دہ ہٹنے نہیں دیتے اور اس غیبت کی اندھیری رات کو مزید اندھیری کرتے جار ہے ہیں۔

امام زمانہ(عجل)
03/13/2022 - 13:16

خبردار اشتباہ نہ کیجئے گا: امام  ہماری پہنچ سے دور نہیں ہیں ہر لمحہ ہمارے ساتھ ہیں ہماری شہ رگ سے زیادہ ہم سے نزدیک ہیں امام زمان أ  کا تعلق تمام بشریت سے ہے کسی مخصوص فرقے گروہ یا صنف سے نہیں ہے کسی مخصوص مذہب سے نہیں ہے انکا فیض عام فقیر و غنی عالم و جابل نیکوکار و گناہ گار حتی کے غیر مسلم کو بھی پہنچتا ہے۔ وہ منشی و دربان نہیں رکھتے جس وقت اردہ کر لیجیئے گا آپ کا دل ہر جگہ ان کو پائے گا اور ہر کوئی ان کو تلاش کر لے گا۔ ہر روز بغیر کسی وقت کی پابندی کے بغیر تیاری کے بغیر وسیلے کے امام عصر أ سے ارتباط پیدا کیا جاسکتا ہے اسکے لئے بس کافی ہے کہ ایک مرتبہ یاصاحب الزمان  کہہ لیا جائے۔

Subscribe to ظہور
ur.btid.org
Online: 37