امام زمانہ (عج) کا تعارف امام حسن عسکری(ع) کی زبانی

Sat, 09/23/2023 - 09:48

احمد بن اسحاق جن کا تعلق قم ایران سے تھا اپ کہتے ہیں کہ میں ایک روز امام حسن عسکری علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپ سے بعد کے امام کے سلسلہ میں دریافت کیا اور کہا : اے فرزند رسول(ص) اپ کے بعد امام اور جانشین کون ہے ؟ تو امام حسن عسکری علیہ السلام تیزی سے اٹھے اور بیت الشرف کے اندر گئے پھر واپس لوٹے اس حال میں کہ اپ کے کاندھے پر تین سال کا بچہ تھا جس کا چہرہ چاند کے مانند چمک رہا تھا پھر فرمایا : «ای احمد بن اسحاق! یہ میرے بیٹے ہیں جن کا نام رسول خدا(ص) [محمد] کا نام ہے اور اپ کی کنیت رسول خدا(ص) کی کنیت [ابوالقاسم] ہے ! اپ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے جیسے ظلم و جور سے بھری ہوگی ۔۔۔ » پھر میں نے حضرت علیہ السلام سےعرض کیا : «یا مَوْلَای فهَلْ منْ عَلَامَةٍ یطْمَئِنُّ إِلَیهَا قَلْبِی فنَطَقَ الْغلَامُ(ع) بلِسَانٍ عَرَبِی فَصِیحٍ فقَالَ أَنا بَقِیةُ اللَّهِ فِی أَرْضهِ وَ الْمنْتَقِمُ مِنْ أَعْدَائِهِ، فَلَا تَطْلُبْ أَثَراً بَعْدَ عَین ؛ اے میرے مولا ! کیا کوئی نشانی اور پہچان بھی ہے ؟ تو اس وقت وہ بچہ فصیح عربی میں گویا ہوا اور فرمایا: میں زمین میں بقیۃ اللہ ہوں اور اس کے دشمنوں کا بدلہ لینے والا ہوں ۔ میں نے حقیقت دیکھنے کے بعد نشانی دریافت نہ کی» ۔ (1)

کبھی امام حسن عسکری علیہ السلام نے اپنے فرزند یعنی امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا عقیقہ فرمایا اور اسے اپنے چاہنے والوں کے لئے بھیجا ، اپ نے خط کے ذریعہ یا زبان سے یاد دہانی کرائی کہ یہ میرے بیٹے کا عقیقہ ہے ۔ (2)

امام حسن عسکری علیہ السلام نے کبھی امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے وسیلے لوگوں کے خطوط کے جوابات دلائے ، تو کبھی علمی سوالات کے جوابات کے لئے اصحاب کو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی جانب رجوع کرنے کی سفارش کی جیسے «سعد بن عبدالله» کو «کهیعص» کی تفسیر کے لئے امام علیہ السلام سے رابطہ کرنے کی تاکید کی تاکہ لوگ حضرت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کو خدا کی حجت کے عنوان سے پہچان لیں ۔ (3)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

1: کمال الدین، ج 2، ص 384، باب 38؛ الکافی، محمد بن یعقوب کلینی، ج 1، ص 328 ۔

2: اثبات الهداة، شیخ حر عاملی، ج 5، ص 99 ۔

3: مجلسی ، محمد باقر، بحارالانوار، ج 52، ص 84 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
15 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 37