الحادی افکار اور اس کے پیچھے کارفرما عوامل

Mon, 08/21/2023 - 06:03

الحادی افکار بہت قدیمی افکار ہیں لیکن عصر حاضر میں سوشل میڈیا کے ذریعہ دنیا کے گلوبل ویلیج بن جانے سے الحادی افکار کی ترویج میں سرگرم عالمی ادارے بہت بڑے پیمانے پر کام کر رہے ہیں اور دنیا کے تمام جدید وسائل کو الحادی افکار کو رائج کرنے کے لئے بروئے کار لا رہے ہیں ، جدید الحاد ایک نظام اور سیسٹم کی شکل اختیار کرچکا ہے جس کے پیچھے خطرناک عالمی سازشیں اور شیطانی ادارے مصروف عمل ہیں ، معاشرہ پر آج الحادی افکار کی یلغار ہے ، آج کا اقتصاد اور معیشت ، فیلمی دنیا ، ثقافتی و ہنری ادارے ، تعلیمی نظام ، سیاسی ڈھانچہ اور سماجی بنیادیں سب پر الحادی ثقافت و تہذیب کا دبدبہ قائم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں اور اس امر میں پیش پیش یورپ کی آمریت پسند استعماری سوچ اور پست اقدار ہیں جبکہ اسلام ، معاشرہ اور بشریت کو اعلی الہی اقدار سے متعارف کروانے کے لئے آیا ہے کیونکہ معاشرہ مثبت اقدار سے آگے بڑھتا ہے اور دنیا و آخرت کی سعادت کو صرف مثبت ویلیوز اور اعلی اقدار سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے ، اسی لئے قرآن میں انبیاء کی بعثت کا مقصد لوگوں کا عدالت کے لئے قیام ، سماج میں عدالت کا برپا کرنا ، اللہ کی عبودیت کا اقرار ، طاغوتی طاقتوں کا انکار ، تزکیہ نفوس ، تربیت اور تعلیم قرآن و حکمت بیان ہو رہا ہے ۔ (۱)

قرآن میں بشریت کو خطاب کرکے خداوند متعال اپنے منشور کے عنوان سے اعلان کررہا ہے کہ بشریت لئے ذات نبی گرامی اسلام میں بہترین آئیڈیل ہے ۔ (۲)

عصر حاضر میں الحادی افکار کی ترویج کا ایک بہت بڑا سبب مذہبی شدت پسندی ، مذہب کی غلط تشریح اور اس پر اسلحہ اور قدرت کے زور پر عمل کروانے کی غلط سوچ ہے جیسے داعش القاعدہ سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی آر ایس ایس اور صھیونیزم کا طرز عمل اور دنیا پر اس کے تباہ کن اثرات ۔

دوسرا بڑا سبب مادیت پرستی ہے۔ انسانی غریزہ میں ہے کہ انسان ظاہری اسباب سے متاثر ہوتا ہے، دولت کی چمک دمک ، آسائشیں حاصل کرنے اور ترقی کی دوڑ ، عزت اور مرتبہ کی بھوک ، اچھے کھانے اور اچھے پہناوے کی ہوڑ ، بہترین رہائش اور لائف اسٹائل کی تگ و دو ، بچوں کی اعلیٰ تعلیم کا صرف دنیاوی ، جب یہی چیزیں صرف انسان کا مطمع نظر ہوں اور جب ہدف و مقصد صرف یہی چیزین ہوں تو انسان ایک مشین کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور انسانیت مرجاتی ہے الہی و انسانی اقدار کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی اور یہی مادی فکر آسانی سے انسان کو انکار خدا اور انکار دین کے نظریہ کی جانب لے جاتی ہے لہذا سماج کو دین کی ضرورت ہے معاشرہ کو اعلی انسانی اقدار کی ضرورت ہے ایسی دنیاوی سعادت کی ضرورت ہے جو اخروی سعادت کا بھی ذریعہ ہو تاکہ انسانیت اپنے اس مقصد کو حاصل کر سکے جس کے لئے پروردگار نے انسان کو دنیا میں بھیجا ہے۔

مغربی طاقتیں ، قرآن ، پیغمبر اکرم اور اسلام کی توہین کو اپنی سرپرستی میں انجام دے رہی ہیں تاکہ بشریت کو الحاد کی جانب لے جاسکیں لیکن جس طرح امام خمینی رح اور ایران نے ان کا مقابلہ کیا ہے اس نے ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے آج بشریت کو اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنے کی ضرورت ہے وہ معارف جو اہلبیت علیہم السلام نے پیش کئے ہیں تاکہ الحاد کا مقابلہ کیا جاسکے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات

(۱) سورہ حدید آیہ ۲۵ ، سورہ نحل آیہ ۳۶ ، سورہ جمعہ آیہ ۲۔

(۲) سورہ احزاب آیہ ۲۱۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 19