شیطان نے جناب ادم کا سجدہ کیوں نہیں کیا

Mon, 04/17/2023 - 11:04

خداوند متعال نے فرشتوں کو خطاب کرکے کہا میں نے انسان کو گیلی مٹی سے بنایا ، جب اسے مکمل کردوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو تم سارے کے سارے سجدے میں گرجانا ۔

اِذۡ قَالَ رَبُّکَ لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ اِنِّیۡ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنۡ طِیۡنٍ فَاِذَا سَوَّیۡتُہٗ وَ نَفَخۡتُ فِیۡہِ مِنۡ رُّوۡحِیۡ فَقَعُوۡا لَہٗ سٰجِدِیۡنَ ﴿۱﴾ ﴿۲﴾ وہ وقت یاد کیجئے جب آپ کے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں (گیلی) مٹی سے ایک پیکرِ بشریت پیدا فرمانے والا ہوں پھر جب میں اس (کے ظاہر) کو درست کر لوں اور اس (کے باطن) میں اپنی (نورانی) روح پھونک دوں تو تم اس (کی تعظیم) کے لئے سجدہ کرتے ہوئے گر پڑنا ۔ اور دوسری ایت میں فرمایا جب حضرت ادم علیہ السلام نے خدا سے تعلیم حاصل کی اور انہوں نے فرشتوں کو اسماء کی حقیقت سے اگاہ فرمایا تو خداوند متعال نے فرشتوں کو حکم دیا کہ حضرت ادم علیہ کا سجدہ کریں ۔ قَالَ یٰۤاٰدَمُ اَنۡۢبِئۡہُمۡ بِاَسۡمَآئِہِمۡ ۚ فَلَمَّاۤ اَنۡۢبَاَہُمۡ بِاَسۡمَآئِہِمۡ ﴿۳﴾ اللہ نے فرمایا: اے آدم! (اب تم) انہیں ان اشیاء کے ناموں سے آگاہ کرو، پس جب آدم (علیہ السلام) نے انہیں ان اشیاء کے ناموں سے آگاہ کیا ۔ خلاصہ یہ کہ ملائکہ ، خدا عزوجل کی روح اور حضرت ادم علیہ السلام کی علمی طاقت کے اگے سجدہ ریز ہوگئے مگر شیطان نے حضرت ادم علیہ السلام کی خلقت کے پہلے مرحلہ کو نگاہ میں رکھا اور اس وقت خداوند متعال نے اسے خطاب کرکے کہا میں تجھے سجدہ کا حکم دیا تھا کس چیز نے تجھے سجدہ کرنے سے روکا ؟ تو شیطان نے کہا کہ میں ان سے بہتر ہوں کیوں کہ تونے مجھے اگ سے بنایا ہے اور انہیں مٹی سے  قَالَ مَا مَنَعَکَ اَلَّا تَسۡجُدَ اِذۡ اَمَرۡتُکَ ؕ قَالَ اَنَا خَیۡرٌ مِّنۡہُ ۚ خَلَقۡتَنِیۡ مِنۡ نَّارٍ وَّ خَلَقۡتَہٗ مِنۡ طِیۡنٍ ﴿۴﴾ ارشاد ہوا: (اے ابلیس!) تجھے کس (بات) نے روکا تھا کہ تو نے سجدہ نہ کیا جبکہ میں نے تجھے حکم دیا تھا، اس نے کہا: میں اس سے بہتر ہوں، تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے اور اس کو تو نے مٹی سے بنایا ہے یعنی شیطان نے خود کو حضرت ادم علیہ السلام کی ظاھری خلقت سے مقابلہ کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قران کریم ، سورہ ص ، ایت ۷۲ ۔

۲: قران کریم ، سورہ ص ، ایت ۷۱ ۔

۳: قران کریم ، سورہ بقرہ ایت ۳۳ ۔

۴: قران کریم ، سورہ اعراف ، ایت ۱۲ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 42