نصرت امام زمانہ (عج) کے راستے

Mon, 02/27/2023 - 11:58

۱: اپ کے مقصد کو پایہ تکمیل تک پہچانا

امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی فقط یہی مدد نہیں ہے کہ ہم ان کے رکاب میں لڑیں بلکہ اپ کے مقصد کی تکمیل میں قدم اٹھانا بھی اپ کی مدد کا عینی مصداق ہے ، مسلمانوں کی مختلف راستہ سے مدد ، اسلامی حکومتوں اور احکام دین اسلام کا تحفظ بھی امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی مدد کا مصدق کہلاتا ہے ۔

۲: اپ کے ظھور کا انتظار

امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی مدد کا ایک اور راستہ یہ ہے کہ ہر حال میں اپ کے ظھور کا منتظر رہا جائے ، اور اپنے آپ کو آنحضرت کے عظیم اور عالمی قیام میں حصہ لینے کے لئے اگرچہ ایک تیر بنانے کی حد تک ہی ہو تیار رکھان چاہئے ۔

چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے اس سلسلہ میں فرماتے ہیں کہ "تم یعنی مسلمانوں میں سے ہر ایک شخص کو چاہئے کہ قائم کے قیام کی تیاری کرے اگرچہ ایک تیر امادہ کرنے کے وسیلہ ہی کیوں نہ ہو "۔ (۱)

۳: اپ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کی تعجیل کی دعا

امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی مدد کا ایک اور راستہ یہ ہے کہ جس احادیث اور روایات بھی نشاندہی کرتی ہیں وہ زمانہ کے ظھور کی دعا ہے کیوں کہ تمام انبیاء، اوصیاء اور اولیاء الھی کے مقصد کو پایہ تکمیل تک پہچانا حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا فداء کے ظہور پر منحصر و موقوف ہے نیز بہت ساری احادیث ، دعاؤں اور زیارتوں کے فقروں سے ملتا ہے کہ آنحضرت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور ، خدا کا یقینی وعدہ ہے لیکن اس عظیم واقعہ کے رونما ہونے کا وقت ان مسائل اور امور میں سے ہے جس کا علم فقط خدا کو ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: نُعمانی ، ابو عبدالله محمد بن ابراهیم ، غیبت نعمانی، ص 320 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 59