امام خمینی (رہ) کا طرز زندگی ، خود سازی اور معنوی تربیت کے لئے بہترین ائڈیل اور نمونہ عمل ہے ، زَرق و بَرق سے خالی اپ کا طرز زندگی سبھی کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔
امام خمینی (رہ) نے انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کے بعد تجملات و زرق و برق سے کوسوں دور زندگی بسر کی ، نجف اشرف میں بھی اپ اسی طرح زندگی بسر کرتے تھے ، اپ کے طرز زندگی پر بہت سارے لوگوں کو تعجب ہوتا تھا اور بہت سارے لوگ اسے سراہتے تھے ۔
امام خمینی (رہ) کے شاگرد حجت الاسلام والمسلمین سید حسین مطهری یزدی اپ کے طرز حیات کے سلسلہ میں فرماتے ہیں : « نجف اشرف میں اپ کی زندگی بہت ہی سادہ تھی ، اپ کے کمرے میں ایک معمولی سا پنکھا تھا اور جب اپ کو کولر خریدنے کی پیش کش کی گئی تو اپ نے فرمایا: ان حالات میں کہ ہمارے بھائی اور بہنیں جلیوں کی سلاخوں کے پیچھے سختیوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں ہم کس طرح چین و سکون کی زندگی گزاریں ۔
امام خمینی (رہ) کے دولت خانہ پر برپا ہونے والی مجالس بہت سادگی کے ساتھ برپا ہوتی تھیں ، معمولا اس میں چای اور خرما ہی تقسیم ہوا کرتا تھا ۔
امام خمینی (رہ) کی زندگی کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ اپ ہرگز فقیر پروری کے قائل نہ تھے ، مثال کے طور پر ایک بار ایک ادمی نے ان سے کہا کہ میری عبا پھٹ گئی ہے کچھ رقم دے دیجئے تاکہ نئی عبا خرید لوں تو ، امام خمینی (رہ) نے کچھ تلاش کرنا شروع کیا جس سے وہ متوجہ ہوا کہ امام خمینی (رہ) اپنی پھٹی عبا اسے دیکھانا چاہ رہے ہیں اور اسے بتانا چاہ رہے ہیں کہ ہرگز بھیک نہ مانگے ۔
امام خمینی (رہ) اپنے کاموں میں بہت زیادہ دقیق اور مرتب تھے ، اپ کا بوڑھا ملازم گھر کی ضروریات خریدتا اور امام خمینی (رہ) مکمل طور سے اسے کاپی میں لکھ لیتے ، کبھی اگر ان کاپی پڑھی گئی تو نہایت سادگی سمجھ میں آتی تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منبع:
مرکز دستاویزاسلامی انقلاب
Add new comment