Tue, 03/22/2022 - 19:03
سوال: بعض اوقات لوگ مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز قضا پڑھتے ہیں، امام جماعت بھی یا یقینی یا احتیاطی نماز قضا پڑھتا ہے، کیا اس طرح قضا نماز پڑھنا صحیح ہے؟
جواب: اگر امام جماعت یقینی نماز قضا پڑھ رہا ہو تو ایسے مامومین کا اقتدا کرنا اشکال نہیں رکھتا کہ جو یقینی یا احتیاطی نماز قضا پڑھ رہے ہوں، لیکن اگر امام جماعت احتیاطی نماز قضا پڑھ رہا ہو تو ماموم اس صورت میں اقتدا کرسکتا ہے کہ جب اس کی نماز بھی احتیاطی اور امام کے ساتھ اس کی جہتِ احتیاط ﴿احتیاط کی وجہ﴾ ایک ہو۔ البتہ توجہ رکھنی چاہئے کہ وہ شخص جو احتیاطی نماز قضا پڑھ رہا ہو اس کے ذریعے نماز جماعت میں اتصال حاصل نہیں ہوتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
https://www.leader.ir/fa/content/23039/www.leader.ir
Add new comment