حدیث روز | خود کو فقر و تنگدستی کی تلقین نہ کرو

Wed, 12/08/2021 - 08:19

حدیث روز | خود کو فقر و تنگدستی کی تلقین نہ کرو

قَالَ رَجُلٌ لِلصَّادِقِ علیہ السلام عِظْنِي  فقَالَ: لَا تُحَدِّثْ نَفْسَكَ بِفَقْرٍ وَ لَا بِطُولِ عُمُرٍ۔ (۱)

ایک شخص نے حضرت امام صادق علیہ السلام سے عرض کیا کہ مجھے موعظہ فرمائیں تو آپ علیہ السلام نے فرمایا:

اپنے آپ کو فقر و تنگ دستی کی تلقین نہ کرو اور نہ ہی طولانی عمر کی خوش فہمی میں ڈالو۔

تتشریح :

آسودگیِ ذہن کے لئے ضروری ہے کہ انسان اپنے ذہن سے منفی افکار کو نکال باہر پھینک دے۔

کوشش کریں برے خیالات سے ذہن پاک رہے کیونکہ جب فکر منفی ہوگی تو اس کے اثرات بھی منفی ہونگے۔

جیسا کہ امام کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں: مَنْ حَدَّثَ نَفْسَهُ بِالْفَقْرِ بَخِلَ وَ مَنْ حَدَّثَهَا بِطُولِ الْعُمُرِ يَحْرِصُ (۲)

جو اپنے آپ کو فقر اور تنگ دستی کی تلقین کرتا ہے وہ بخیل بن جاتا ہے اور جو لمبی عمر کی تلقین کرتا ہے وہ حریص بن جاتا ہے۔

فقر کا خوف شیطانی وسوسہ ہے: الشَّيْطَانُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَ يَأْمُرُكُم بِالْفَحْشَاءِ  وَ اللَّهُ يَعِدُكُم مَّغْفِرَةً مِّنْهُ وَ فَضْلًا  (۳)

شیطان تمہیں فقر و تنگ دستی کا خوف دلاتا ہے اور تمہیں برائیوں کا حکم دیتا ہے اور خدا مغفرت اور فضل و احسان کا وعدہ کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: كنز الفوائد، ج‏2، ص194، فصل في ذكر الغنى و الفقر

۲:تحف العقول، ص410، و روي عنه ع في قصار هذه المعاني

۳: القران ، سورہ البقرہ ، ایت 268

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 62