والدین کے ساتھ حسن سلوک

Mon, 07/20/2020 - 09:44

خلاصہ: انسان کو اپنی اولاد کے ساتھ ساتھ والدین کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔

والدین کے ساتھ حسن سلوک

     انسان پر مخلوقات میں سے سب سے بڑا حق اس کے ماں باپ کا ہے، اولاد پر لازم ہے کہ وہ والدین سے حسنِ سلوک سے پیش آئیں، ان دونوں سے حسنِ معاشرت اختیار کریں، اور ان سے نرمی سے پیش آئیں، قرآن کریم میں ارشاد ہے: «وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا[سورۂ اسراء، آیت:۲۳]اور آپ کے پروردگار کا فیصلہ ہے کہ تم سب اس کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا»۔
     خداوند متعال واضح الفاظ میں اولاد کے دل میں والدین سے نیکی اور رحمت کا گوشہ کھول رہا ہے کہ یہی زندگی ہے، کیونکہ آگے کی طرف دیکھنے والے اولاد کے حقوق کا تو بہت اہتمام کرتے ہیں، اور ان کی پرورش کی کٹھن ذمہ داریاں اٹھاتے ہیں، جوکہ آنے والی نسل کی تربیت ہے، لیکن ان کی پیچھے کی جانب توجہ اور اہتمام کم ہو جاتا ہے، یعنی والدین کی جانب، جو چراغِ سحری ہیں، یہاں اولاد کو متوجہ کیا جا رہا ہے کہ ان والدین کے ساتھ مہربانی سے پیش آئے۔
    خدا ہمیں اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنےکی توفیق عطاء فرمائے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 45