دس ہزار سے زیادہ برطانوی شہری "انسانی کتے" بن چکے ہیں

Wed, 07/08/2020 - 11:47

عنوان پڑھکر چونک گئے؟ چونکیئے مت یہ ایک حقیقت ہے۔

دس ہزار سے زیادہ برطانوی شہری "انسانی کتے" بن چکے ہیں

انگریزی زبان کی سائٹوں کی رپورٹ کے مطابق دس ہزار سے زیادہ برطانوی شہری "انسانی کتے" بن چکے ہیں، اس سے اس حقیقت کی عکاسی ہوتی ہے کہ مغربی تہذیب  نہ صرف قرون وسطی کے بعد انسان کی قدر و قیمت کے معاملے میں بہت ہی نچلی سطح تک جاپہنچی ہے اور انسان کی قدر و قیمت گھٹنے کے ساتھ ہی اسکی سطح اس حد تک گرچکی ہے کہ وہ حیوانیت کے زمرے میں آگیا ہے، مزے کی بات تو یہ ہے یہ مغربی انسانی آزادی اور تہذیب و ثقافت کی بات کرتے بھی نہیں تھکتے۔
مغربی تہذیب انسانی آزادی کے دعوے کے ذریعہ انسانی آزادی کی قدر کرنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ انسان خدا کے بغیر جانوروں سے بھی پست تر ہے، جیسا کہ خداوند متعال قرآن پاک میں ان لوگوں کے حالات کو بیان کرتا  جنہوں نے خدا کو اپنی زندگی سے دور کردیا ہے:َلَقَدْ ذَرَأْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِيرًا مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ لَهُمْ قُلُوبٌ لَا يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لَا يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ آذَانٌ لَا يَسْمَعُونَ بِهَا أُولَٰئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ أُولَٰئِكَ هُمُ الْغَافِلُونَ؛[اعراف/179]اور کتنے جن و انسان ایسے ہیں جنہیں ہم نے جہنم کے لیے پیدا کیا ہے (یعنی ان کا انجامِ کار جہنم ہے) ان کے دل و دماغ ہیں مگر سوچتے نہیں ہیں۔ ان کی آنکھیں ہیں مگر وہ ان سے دیکھتے نہیں اور ان کے کان ہیں مگر وہ ان سے سنتے نہیں ہیں۔ یہ لوگ چوپایوں کی طرح ہیں۔ بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ (اور گئے گزرے) ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جو بالکل غافل و بے خبر ہیں۔
لہٰذا مغربی تہذیب و تمدن کی چکاچوندھ ہمیں دھوکہ نہ دے اور ہم اپنے رب سے لَو لگائے رہیں کہ وہی بڑا کارساز ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 26