امریکہ کی فوجی و سیاسی برتری کے زوال کا وقت آن پہنچا 

Sat, 04/04/2020 - 19:43
امریکہ کی فوجی و سیاسی برتری کے زوال کا وقت آن پہنچا 

فوجی امور میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے اعلیٰ مشیر جنرل یحییٰ صفوی نے کہا ہے کہ اب دنیا بالخصوص خطے میں امریکہ کی فوجی و سیاسی برتری کے زوال کا وقت آن پہنچا ہے۔
جنرل یحییٰ صفوی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں پڑوسی ملک عراق میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ اب امریکی انتظامیہ کو بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کی پابندی کے تعلق سے اپنی ذمہ داری سمجھ لینی چاہئے۔
جنرل صفوی کا کہنا تھا کہ عراقی پارلیمنٹ اپنے ملک میں امریکی سرکردگی میں موجود غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کا بل پاس کر چکی ہے جس کے بعد ان کی موجودگی غیر قانونی ہے اور عراق کے اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مشیراعلیٰ نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کو نظر انداز کرے گا تو پھر اسے عراق میں اپنی غیر قانونی موجودگی کی بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی اور عراقی حکومت و عوام اس کی مہم جوئی کا جواب دینے کے لئے پوری طرح حق بجانب ہیں۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 10