نامحرم کو دیکھنے کے نقصانات

Thu, 06/11/2020 - 19:30

خلاصہ: نامحرم کو دیکھنے کے کئی نقصانات ہیں جو انسان کی زندگی کے تباہ ہونے کا باعث بنتے ہیں۔

نامحرم کو دیکھنے کے نقصانات

نامحرم کو دیکھنے سے آدمی کئی نقصانات کا شکار ہوجاتا ہے:
وقت ضائع ہوتا ہے۔
دماغی طاقت تباہ ہوتی رہتی ہے۔
آدمی اپنے کاموں پر پوری توجہ نہیں دے سکتا۔
آدمی کی بہت ساری ذمہ داریاں ادھوری رہ جاتی ہیں۔
یہ غلط کام آدمی کو نشہ کی طرح اپنے پیچھے کھینچتا رہتا ہے۔
ہمیشہ اس کی سوچ اسی غلط کام میں محدود ہوکر رہ جاتی ہے۔
لہذا آدمی کو جان لینا چاہیے کہ:
نامحرم کی طرف دیکھنا حسرت ہے نہ کہ لذت۔
بےچینی ہے نہ کہ سکون۔
قیدی ہونا ہے نہ کہ آزاد رہنا۔
وہ اس بات سے غافل ہوجاتا ہے کہ:
آدمی کی حقیقت والی زندگی خیالات میں بدل جاتی ہے۔
دل سے دیانت چھِن جاتی ہے اور آنکھوں میں خیانت آجاتی ہے۔
دین، عقل اور حیا کی نعمتوں کو کھو دیتا ہے اور بے دینی، پاگل پن اور بے حیائی کا شکار ہوجاتا ہے۔
اللہ کی نافرمانی کرتا ہوا شیطان کے زہریلے تیروں سے زخمی ہوجاتا ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 65