ماہ رمضان کے روزوں کی اہمیت

Sun, 05/10/2020 - 02:31

خلاصہ: اس مضمون میں ماہ رمضان کے روزوں کی اہمیت آیت اللہ مکارم شیرازی کے بیانات سے ماخوذ کرتے ہوئے، بیان کی جارہی ہے۔

ماہ رمضان کے روزوں کی اہمیت

روزہ اسلامی اہم عبادات میں سے ہے جو ہر سال میں صرف ماہ رمضان المبارک میں مسلمانوں پر واجب ہوتا ہے اور تہذیب نفس اور خودسازی کے بہترین طریقوں میں سے ہے۔
روزہ شیعہ امامیہ کی نظر میں اسلامی عبادات کے ارکان میں سے ایک رکن ہے اور ان عبادات میں سے ہے جس پر ریا اور دکھاوے کا عظیم گناہ اثرانداز نہیں ہوسکتا، کیونکہ جو آدمی روزہ دار ہے اور اللہ تعالیٰ کی اس مہمان نوازی کے لائق بنا ہے، ہرگز اللہ کے علاوہ کسی اور کے بارے میں نہیں سوچتا اور جو شخص اِس عظیم عبادت کے لائق نہیں ہے اور روزہ نہیں رکھتا، بلکہ ریا اور دکھاوا کرنے والا ہے تواسے ضرورت نہیں پڑتی کہ روزہ رکھ کے دکھاوا کرے، بلکہ روزہ رکھے بغیر جھوٹے طریقے سے اپنے آپ کو روزہ دار ظاہر کرتا ہے۔
شیعہ ماہ رمضان کے روزوں کے اتنے پابند ہیں کہ ان میں سے بعض افراد کی اگرچہ روزہ کے دوران پیاس کی شدت سے حالت سخت ہوجائے پھر بھی وہ روزہ توڑنے پر تیار نہیں۔
ماہ رمضان کے روزے کا واجب ہونا، اسلام کی ضروریات اور قرآن کے واضح مسائل میں سے ہے اور اس میں کسی کو شک نہیں ہے اور کیونکہ خود روزے کا واجب ہونا دین کی ضروریات میں سے ہے تو اس میں تقلید کی بات نہیں ہے، لیکن اس کے احکام، تفصیل، شرائط اور رکاوٹوں میں آدمی کو یا مجتہد ہونا چاہیے یا آگاہ مجتہدین کی تبعیت کرنی چاہیے۔

* ماخوذ از: بیانات آیت اللہ مکارم شیرازی۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
19 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 58