گناہوں کے بوجھ کو ہلکا کرنے کا طویل سجدوں سے تعلق

Thu, 04/30/2020 - 13:25

خلاصہ: خطبہ شعبانیہ کی تشریح کرتے ہوئے سترہواں مضمون تحریر کیا جارہا ہے۔

گناہوں کے بوجھ کو ہلکا کرنے کا طویل سجدوں سے تعلق

رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) خطبہ شعبانیہ میں ارشاد فرمایا: "وظُهورَكُم ثَقيلَةٌ مِن أوزارِكُم فَخَفِّفوا عَنها بِطولِ سُجودِكُم"، "اور تمہاری پشتیں تمہارے گناہوں (کی وجہ) سے بھاری ہیں تو انہیں اپنے طویل سجدوں کے ذریعے ہلکا کرو"۔ [عيون أخبار الرضا (علیہ السلام)، ج۲، ص۲۶۵]
حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "لا تقلّ ما يثقل وزرك"، "جو چیز تمہارے بوجھ (گناہ) کو بھاری کردے اسے تھوڑا نہ سمجھو"۔ [غررالحکم، ص۷۴۷، ح۸۱]
حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "إنَّ للّه ِِ عزّ ذِكرُهُ ملائكةً يُسقِطونَ الذُّنوبَ عن ظُهورِ شِيعَتِنا كما تُسقِطُ الرِّيحُ الوَرَقَ مِنَ الشَّجَرِ في أوانِ سُقُوطِهِ ، و ذلكَ قولُهُ عزّ و جلّ : «يُسَبِّحُونَ بحَمدِ رَبِّهِم و يَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنوا» و اللّه ِ ما أرادَ (بهذا) غَيرَكُم"، "یقیناً اللہ عزّ ذکرہ کے ایسے ملائکہ ہیں جو گناہوں کو ہمارے شیعوں کی پشتوں سے گراتے ہیں جیسے ہوا پتوں کو درخت سے ان کے گرنے کے موقع پر گراتی ہے، اور یہی ہے (اللہ) عزّوجل کا فرمان: "وہ سب اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور ایمان والوں کیلئے مغفرت طلب کرتے ہیں" اللہ کی قسم اللہ نے اس سے تمہارے سوا کسی کا ارادہ نہیں کیا"۔ [بحارالانوار، ج۶۸، ص۷۷]
ایک اور حدیث میں حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کے پاس آیا تو اس نے عرض کیا: "يا رسولَ اللّه ِ صلى الله عليه و آله،  كَثُرَت ذُنُوبي و ضَعُفَ عَمَلِي، فقالَ رسولُ اللّه ِ صلى الله عليه و آله: أكثِرِ السُّجودَ فإنّه يَحُطُّ الذُّنوبَ كما تَحُطُّ الرِّيحُ وَرَقَ الشَّجَرِ"، "یا رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ) میرے گناہ زیادہ ہوگئے ہیں اور میرا عمل کمزور ہوگیا ہے، تو رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ) نے فرمایا: زیادہ سجدے کرو کیونکہ زیادہ سجدہ کرنا گناہوں کو جھاڑ دیتا ہے جیسے ہوا درخت کے پتوں کو جھاڑ دیتی ہے"۔ [بحارالانوار، ج۸۵، ص۱۶۲]
خطبہ شعبانیہ میں طویل سجدہ کا حکم دیا گیا ہے اور اِس حدیث میں زیادہ سجدے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

* عيون أخبار الرضا (علیہ السلام)، شیخ صدوق، ج۲، ص۲۶۵۔
* غررالحکم، آمدی، ص۷۴۷، ح۸۱۔
* بحارالانوار، علامہ مجلسی، ج۶۸، ص۷۷۔ ج۸۵، ص۱۶۲۔
* ترجمہ آیت ماخوذ از: ترجمہ مولانا محمد حسین نجفی۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 73