کرونا وائرس نے امریکی ریاست نیو یارک میں تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 3 ہزار ہوگئی 

Sat, 04/04/2020 - 15:37

خلاصہ: کرونا وائرس سے امریکہ میں ایک خوف ہراس کا ماحول بن چکا ہے۔

کرونا وائرس نے امریکی ریاست نیو یارک میں تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 3 ہزار ہوگئی 

صرف ایک دن میں 562 افراد ہلاک ہوئے، امریکا میں کل اموات کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کر گئی، نیویارک - کرونا، وائرس  نے  امریکی ریاست نیو یارک میں تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 3 ہزار ہوگئی، صرف ایک دن میں 562 افراد ہلاک ہوئے، امریکا میں کل اموات کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک عالمی وبا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ریاست بن گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ نیویارک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر چکی، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 3 ہزار ہو چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے مسلسل دوسرے روز 1 ہزار اموات واقع ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 500 سے زائد جبکہ بیماروں کی تعداد 2لاکھ45ہزار 184ہو گئی ہے۔ امریکا میں اس وائرس سے متاثرہ 10ہزار 403 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 5 ہزار 421 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔امریکا میں کرونا وائرس کے باعچ سب سے زیادہ تباہی نیو یارک میں مچی ہے، جہاں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ اس صورتحال میں نیو یارک کے مئیر نے گھر سے نکلنے والے تمام افراد کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ امکان ہے کہ یہی ہدایت وائٹ ہاوس کی جانب سے اب پورے امریکا میں بھی جاری کر دی جائے گی۔ نیو یارک کے مئیر نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں مزید مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش تقریباً ختم ہو چکی ہے، جبکہ وینٹی لیٹرز کی کمی کا بھی سامنا ہے۔
اس صورتحال میں ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے بہت سارے لوگ موت کے منہ میں جانے والے ہیں۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس نے امریکی معیشت پر تباہ کن اثرات چھوڑے ہیں۔ موجودہ صورتحال نے امریکا میں ایک کروڑ افراد کو بے روزگار بھی کر دیا ہے۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار بھی اپناکرونا وائرس کا ٹیسٹ کرا لیا ہے جس کے نتائج بھی منفی ہی نکلے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کے باعث 20 سے 22 لاکھ اموات ہونے کا خدشہ ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 101