دعا کس وقت قبول ہوتی ہے

Sun, 03/29/2020 - 03:43

خلاصہ: نمازانسان کی کمال کا وقت ہےاس لئے اگر انسان نماز کے وقت دعا مانگے گا تو اس کی دعا قبول ہوگی۔

دعا کس وقت قبول ہوتی ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     جس وقت بھی انسان کی معنوی کیفیت بہتر ہو اگر انسان اس وقت خدا کی بارگاہ میں دعا کرے تو اس وقت اس کی دعا قبول ہونے کا بہت زیادہ امکان پایا جاتا ہے، نماز اسان کی معنوی کیفیت کی بلندی کا نام ہے اس لئے انسان جب خضوع اور خشوع کے ساتھ نماز پڑھتا ہے اور اس وقت جب دعا کرتا ہے تو اس کی دعا قبول ہوتی ہے جس کے بارے میں رسول اللہ(صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) اس طرح ارشاد فرمارہے ہیں: «وَارفَعوا إلَيهِ أيدِيَكُم بِالدُّعاءِ في أوقاتِ صَلَواتِكُم؛ فَإِنَّها أفضَلُ السّاعاتِ، يَنظُرُ اللّه ُ عز و جل فيها بِالرَّحمَةِ إلى عِبادِهِ، يُجيبُهُم إذا ناجَوهُ، ويُلَبّيهِم إذا نادَوهُ ويَستَجيبُ لَهُم إذا دَعَوهُ؛ اور اپنے ہاتھوں کو اللہ کی بارگاہ میں دعا کے لئے اپنی نمازوں کے اوقات میں اٹھاؤ، کیونکہ یہ اوقات بہترین گھڑیاں ہیں، اللہ عزّوجلّ ان گھڑیوں میں اپنے بندوں کو رحمت سے دیکھتا ہے، ان کو جواب دیتا ہے جب وہ اس سے رازونیاز کریں، اور انہیں لبیک کہتا ہے جب وہ اسے اونچی آواز سے پکاریں، اور ان کی استجابت کرتا ہے جب وہ اسے پکاریں»[بحار الانوار، ض۹۳، ص:۳۵۶]۔
     رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) حکم دیرہے ہیں کہ اللہ کی بارگاہ میں نماز کے وقت اپنے ہاتھوں کو اٹھاؤ اور دعا کرو اس وقت دعا کرنے سے تمھارے دعائیں مستجاب ہوگی۔
* بحارالانور، محمد باقر مجلسی، دار إحياء التراث العربي‏، بیروت، ۱۴۰۳ق۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 36