اللہ کے وجود کا احساس کب؟

Sat, 03/28/2020 - 03:21

خلاصہ: عام طور پر انسان اضطرار، اضطراب اور مجبوری کی حالت میں خدا کے وجود کا زیادہ احساس کرتا ہے، لیکن۔۔۔۔

اللہ کے وجود کا احساس کب؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     عادی حالات میں ہر انسان اپنے اپنے کاموں اور خواہشات میں مصروف رہتے ہیں، اسی لئے وہ اس وقت اللہ کو بہت کم یاد کرتا ہے، لیکن جب حالات بدل جاتے ہیں اور جب اس پر اضطراب اور مجبوری کی کیفیت طاری ہوجائی ہے تو انسان خدا کے وجود کو زیادہ احساس کرتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان عادی حالات میں ظاھری اسباب اور وسائل پر تکیہ کیا ہوا ہوتا ہے، جب وہ ظاھری اسباب اور وسائل ختم ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں تو وہ خدا کے وجود کا احساس سختی کے ساتھ کرتا ہے، اور اس بات کا تجربہ ہر انسان اپنی زندگی میں بار بار کرتا ہے لیکن۔۔۔۔۔۔۔
     اس بات سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ کو اکثر لوگ تب پکارتے ہیں جب ظاہری اسباب سے ناامید ہوجاتے ہیں، ایسی صورتحال میں دل کی گہرائی سے اللہ کو پکارتے ہیں، انہیں ایسی حالت میں اللہ کے وجود کا احساس ہونے لگتا ہے۔
     اگر انسان عام حالات میں اسی طرح اسباب کی فراہمی کے باوجود اپنے آپ کو اللہ کا مضطر اور محتاج سمجھے تو کمال ہے، ورنہ اضطرار اور مجبوری کے موقع پر تو فرعون جیسے متکبر بھی اللہ کو پکارنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ اھل بیت(علیہم السلام) اپنی زندگی کے ہر لمحہ میں اللہ سے رازونیاز کرتے ہیں، ان کی ساری توجہ اللہ کی جانب ہوتی ہے جیسا کہ امام زین العابدین(علیہ السلام) خداوند متعال کی بارگاہ اپنے اپنے حضور کو بتارہے ہیں:«وَأَقْبَلْتُ‏ بِكُلِّي‏ عَلَيْك؛ اور اپنے پورے وجود کے ساتھ تیری طرف متوجہ ہوا ہوں»[الصحيفة السجادية، ص:۱۳۴]۔
*الصحيفة السجادية، دفتر نشر الهادى‏، قم،۱۳۷۶ش۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 78