خدا ہر جگہ موجود ہے

Tue, 04/03/2018 - 18:10

خلاصٓہ: ہم کو خدا کے ہر جگہ ہونے کا یقین ہونا چاہئے۔

خدا ہر جگہ موجود ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خداوند متعال قرآن مجید مہں ارشاد فرمارہا ہے : «وَ قُلِ اعْمَلُوا فَسَيَرَى اللَّهُ عَمَلَكُمْ وَ رَسُولُهُ وَ الْمُؤْمِنُونَ وَ سَتُرَدُّونَ إِلَى عَالِمِ الْغَيْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ[سورۂ توبه، آیت:۱۰۵] اور ان سے کہہ دو کہ عمل کئے جاؤ اللہ اور رسول اور مومن سب تمہارے عمل کو دیکھ لیں گے، اور تم غائب و حاضر کے جاننے والے کی طرف لوٹائے جاؤ گے، پھر جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ سب تم کو بتا دے گا»، ہم سب یہ جانتے ہیں کہ خدا ہر جگہ پر موجود ہے وہ ہمیں دیکھ رہا ہے لیکن اس کے بعد بھی ہم گناہ کو انجام دیتے ہیں، ہم کو اس بات کا علم ہے کہ ہمارے اعضاء اور جوراح کل قیامت کے دن ہمارے گناہوں کی گواہی دینگے لیکن اس  کے بعد بھی ہم گناہ کو ترک نہیں کرتے۔
     جب ہم کو یہ معلوم ہے کہ خدا ہر جگہ موجود ہے اور وہ ہمارے ہر کام کو دیکھ رہا ہے تو ہم کیوں گناہوں سے اپنے آپ کو روک نہیں رہے ہیں؟! جب ہم کو معلوم ہے کہ ہمارے یہ اعضاء اور جوارح جس کے ذریعہ ہم گناہوں کو انجام دیرہے ہیں کل ہمارے ہی خلاف گواہی دینگے تو ہم کیوں گناہوں کو انجام دے رہے ہیں؟
     آیات اور روایات کی روشنی میں علماء اس کا جواب اس طرح دیتے ہیں: ہم نے صرف سنا ہے کہ خدا ہر جگہ موجود ہے، ہم کو صرف اس بات کا علم ہے کہ کل قیامت کے دن ہمارے اعضاء و جوارح ہمارے خلاف گواہی دینگے, لیکن ہمیں دل سے اس بات کا یقین نہیں ہے کہ خدا ہر جگہ حاضر ہے کیونکہ اگر ہم کو دل سے اس بات کا یقین ہوجائے کہ خدا ہر جگہ حاضر ہے تو ہم اپنی ہر حرکت پر غور و فکر کرنے لگینگے اور ہمیشہ اس بات کی طرف متوجہ رہینگے کہ خدا مجھے دیکھ رہا ہے، مثال کہ طور پر جب کہیں پر آگ جل رہی ہوتی ہے تو ہم کبھی بھی اس آگ کو ہاتھ لگانے کی کوشش نہیں کرتے کیونکہ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ اگر آگ کو ہاتھ  لگائینگے تو ہمارا ہاتھ جل جائیگا، اسی آگ کی طرح اگر ہمیں خدا کے وجود کا علم ہوجائے تو کوئی بھی انسان کسی بھی حالت میں گناہ کرتا ہوا نظر نہیں آئیگا۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 49