حجاب اجتماعی کاموں کو انجام دینے میں مانع

Mon, 01/27/2020 - 18:07

حجاب پر طرح طرح کے اعتراضات کیے جاتے ہیں اور بہانے بہانے سے اسے طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جاتا ہے، مندرجہ ذیل کوتاہ نوشتہ کے ذریعہ ایک رائج اعتراض کا جواب فراہم کیا گیا ہے۔

حجاب اجتماعی کاموں کو انجام دینے میں مانع

پردہ کے مخالفین کا ایک اعتراض یہ ہے کہ پردہ کے لئے برقع یا چادر کے ساتھ اجتماعی کاموں کو انجام نہیں دیا جاسکتا خصوصاً آج جبکہ ماڈرن گاڑیوں کا دور ہے، ایک پردہ دار عورت اپنے آپ کو سنبھالے یا اپنی چادر کو! ، یا اپنے بچہ کو دیکھے یا اپنے کام میں مشغول رہے؟!۔
اعتراض کرنے والے اس بات سے غافل ہیں کہ حجاب ہمیشہ برقع یاچادر کے معنی میں نہیں ہے بلکہ حجاب کے معنی خاتون کا لباس ہے اگر چادر سے پردہ ہوسکتا ہو تو بہتر ہے ورنہ اگر امکان نہیں ہے تو صرف اسی لباس پر اکتفا کرے [یعنی صرف اسکاف کے ذریعہ اپنے سر کے بال اور گردن وغیرہ کو چھپائے رکھیں]
ایران کے دیہی علاقوں کی خواتین نے زراعتی کاموں میں اپنا پردہ با قی رکھتے ہو ئے یہ ثابت کردکھایا ہے کہ ایک بستی کی رہنے والی عورت اسلامی پردہ کی رعایت کرتے ہوئے بہت سے اہم کام بلکہ مردوں سے بہتر کام کرسکتی ہیں، اور ان کا حجاب ان کے کام میں رکاوٹ نہیں بنتا۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 56