اعلیٰ اہداف کا حصول

Thu, 11/21/2019 - 11:23

مسلمان آپس میں متحد ہو کر اپنے اعلیٰ اہداف حاصل کر سکتے ہیں:آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی

 اعلیٰ اہداف کا حصول

آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے امت اسلامی کے درمیان اتحاد و وحدت اور دشمن کی مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کی سازشوں سے ہوشیار رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: مسلمان اتحاد و وحدت کے ذریعہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا کر اپنے بلند و بالا اہداف کو حاصل کر سکتے ہیں۔
ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ  نوری ہمدانی نے چینی مسلمانوں کی ایک انجمن کے جنرل سیکرٹری سے ملاقات کے دوران رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی میلاد کی مناسبت سے تہنیت و تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: اسلام میں جغرافیائی حدود نہیں ہیں اور مسلمان دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں وہ آپس میں بھائی بھائی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: چینی مسلمان ہمارے بھائی ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ اسلامی معارف اور احکام کو اس ملک کے لوگوں کے سامنے بیان کریں تاکہ دین اسلام کی برتری واضح ہو جائے۔
انہوں نے امت اسلامی کے درمیان اتحاد و وحدت اور دشمن کی مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کی کوششوں سے ہوشیار رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: مسلمان اتحاد و وحدت کے ذریعہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا کر اپنے بلند و بالا اہداف کے حصول کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔
آیت اللہ  نوری ہمدانی نے کہا: مسلمانان عالم کو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ میں رہنا چاہئے تاکہ وہ ان تعلقات اور روابط کے ذریعہ اسلام کی عزت و سربلندی کو پائیدار بنا سکیں۔
آیت اللہ  نوری ہمدانی نے مزید کہا: اسلام ایسے اصولوں کا مجموعہ ہے کہ جن پر وہ محکم یقین رکھتے ہیں اور انہی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے شیعہ اور اہلسنت کے درمیان اتحاد و وحدت کا رشتہ مستحکم ہونا چاہئے۔
ایران کے اس نامور عالم دین نے  کہا: اہل بیت علیھم السلام کی اہم ترین وصیتوں میں سے ایک اہل سنت کے ساتھ اچھے تعلقات اور روابط ہیں۔
آیت اللہ العظمیٰ  نوری ہمدانی نے کہا:امت اسلامی کو معلوم ہونا چاہئے کہ دشمن کبھی مسلمانوں کی بھلائی نہیں چاہتا لہذا ہمیں اپنے درمیان اتحاد و وحدت کو مضبوط بنانا چاہئے اور دشمن کو ہرگز اجازت نہیں دینی چاہئے کہ وہ ہمارے درمیان اختلافات ایجاد کرے۔انہوں نے آخر میں کہا: مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت اور باہمی روابط جس قدر بہتر ہوں گے وہ اتنے ہی زیادہ اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 11 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 37