کیا ایسا بھی ہوسکتا ہے؟

Fri, 11/15/2019 - 17:11

واقعات ہماری تربیت کے لیے ہوتے ہیں جسے پڑھ اور سن کر ہمیں عبرت حاصل کرنی چاہیئے،مندرجہ ذیل واقعہ بھی بہت عبرت انگیز ہے ضرور پڑھیں۔

کیا ایسا بھی ہوسکتا ہے؟

ایک شخص اپنی بیوی کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھا ہوا تھااور دسترخوان پر طرح طرح کے کھانے لگے ہوئے تھے،اچانک ایک فقیر دروازے پر آیا اور سوال کیا کہ للہ میری مدد کرو، وہ شخص غصہ میں اٹھا اور فقیر کو دھتکار دیا کچھ دنوں بعد وہ شخص خود غریب و فقیر ہوگیا اور مفلسی کی وجہ سے اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اس کی بیوی نے دوسری شادی کرلی۔
اتفاقاً ایک دن وہ عورت اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ کھاناکھارہی تھی اور دسترخوان پر بہترین قسم کا کھانا لگا ہوا تھا کہ ایک فقیر دروازے پر آیا،شوہر نے کہا بہتر یہ ہے کہ کچھ کھانا اس فقیر کو دے آؤ، عورت نے جاکر فقیر کو کھانا دے دیا، جب واپس آئی تو رورہی تھی، شوہر نے دیکھکر سبب پوچھا تو اس عورت نے کہا کہ یہ فقیر میرا پہلا شوہر تھا ،یہ کہہ کر سارا واقعہ جو اس کے ساتھ دسترخوان پر گذرا تھا سنا دیا ، اس کے شوہر نے کہا خدا کی قسم میں وہی فقیر ہوں جو تمہارے دروازے پر گیا تھا ، اس شخص نے مجھے رنجیدہ و ذلیل کیا تھا جس کی وجہ سے خدا نے اسے میرے عذاب میں  مبتلا کردیا۔
...............
منابع
ثمرات الاوراق ابن حجة حموی،حاشیہ مستطرف ج۲ ص۱۴۸

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 60