مشکلات اور پریشانی کے خاتمے کیلئے نماز و دعا

Fri, 11/15/2019 - 16:00

 نماز او دعا وہ بہترین وسیلہ ہے کہ جو عبد کو معبود سے ملا دیتا اور مخلوق سے بے نیاز کرکے بس خالق کے ہی در کا سوالی بناتا ہےا۔

مشکلات اور پریشانی کے خاتمے کیلئے نماز و دعا

امام جعفر صادق-سے منقول ہے کہ جب تم پر کوئی مشکل کا وقت آجائے تو زوال آفتاب کے وقت دورکعت نماز پڑھو اور اس کی پہلی رکعت میں سورہ حمد اور سورہ قُلْ هُوَ اللّٰهُ اوراِنَّا فَتْحًا مُّبِیْنًا سےیَنْصُرُکَ اللّٰهُ نَصْرًا عَزِیْزًا تک پڑھیں اور دوسری رکعت میں حمد ،قُلْ هُوَ اللّٰهُ اوراَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ پڑھیں۔
نیزتونگری اور بے نیازی کیلئے اس نماز کا تجربہ ہوا ہے نماز کا طریقہ یہ ہے ۔ دو رکعت نماز اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد پندرہ مرتبہ لِاِ یْلٰفِ قُرَیْشٍ پڑھیں اور سلام پڑھنے کے بعد دس مرتبہ صلوت بھیجیں اور پھر سجدہ میں جائیں اور دس مرتبہ سجدہ میں پڑھیں:اللّٰهُمَّ اَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَنْ خَلْقِکَ؛ بارالہا مجھے اپنے فضل کے ذریعہ اپنی مخلوق سے بے نیاز کردے۔
مولف فرماتے ہیں کہ قرض کیادائیگی کیلئے زیادہ استغفار کرنا اور سورہ قدر پڑھنا اوراس دعاکو پابندی کے ساتھ پڑھنا چاہیئے:"اللّٰهُمَّ اَغْنِنِیْ بِحَلالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ"؛بارالٰہا! مجھے اپنے حلال کی ہوئی چیزوں کے ذریعہ اپنی حرام کی ہوئی چیزوں سے بے نیاز کر دے اور اپنے فضل کے ذریعہ اپنے علاوہ سب سے بے نیاز کر دے۔
...............
منبع
چہل حدیث مع اضافہ مشکلات کے حل کیلئے بارہ دعائیں؛شیخ عباس قمی۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 30