خلاصہ: جن لوگوں نے خدا کی اطاعت کی اور اس پر پوری طریقے سے بھروسہ کیا یقینا وہ لوگ کامیاب ہیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہر شخص کے نزدیک کامیابی کا معیار مختلف ہوتا ہے، کوئی پیسے کے حصول کو کامیابی سمجھتا ہے اور کوئی اقتدار تک رسائی کو اپنی زندگی کی معراج بنا لیتا ہے، کچھ لوگ اچھی نوکری، گاڑی اور بنگلے کو کامیابی سے تعبیر کرتے ہیں، جبکہ کسی کے نزدیک کامیابی یہ ہے کہ لوگ اسے جھک کر سلام کریں۔
لیکن حقیقت میں وہ لوگ کامیاب ہیں جنکو خداوند عالم نے انکی اطاعت کی بناء پر اپنی رحمت میں شامل کیا اور عذاب کو ان سے دور کیا، جیسا کہ خداوند عالم فرما رہا ہے: «مَّن يُصْرَفْ عَنْهُ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهُ وَذَلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِينُ[سورۂ انعام، آیت:۱۶] اس دن جس پر سے عذاب ٹال دیا جائے اس پر خدا نے بڑا رحم کیا اور یہ ایک کھلی ہوئی کامیابی ہے»، یقینا وہ لوگ جو خدا کی نافرنانی نہیں کرتے اور اسکی اطاعت کرتے ہیں خدا ان سے راضی ہوتا ہے، جیسا کہ خدا خود فرما رہا ہے: « رَّضِيَ اللّهُ عَنْهُمْ وَرَضُواْ عَنْهُ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ[سورہ مائدہ، آیت:۱۱۹] خدا ان سے راضی ہوگا اور وہ خدا سے اور یہی ایک عظیم کامیابی ہے»،
یہ کامیابی صرف ان لوگوں کے لئے ہیں جنھوں نے تقوی اختیار کیا اور صر ف اور صرف اللہ کی اطاعت کی۔
Add new comment