سلام کرنے کی اہمیت

Sat, 11/02/2019 - 17:02

خلاصہ: اسلام  نے سلام کرنے کی بہت تاکید کی ہے جیسا کہ علی(علیہ السلام) فرمارہے ہیں:خداوند عالم اسے توحید کے لئے اہل جان رہا ہے، اور تم اسے سلام کا بھی اہل نہیں سمجھتے۔

سلام کرنے کی اہمیت

بسم اللہ الرحمن الرحیم
      آداب اسلامی میں سے ہے کہ مسلمان جب ایک دوسرے سے ملاقات کرے تو سب سے پہلے سلام کرے جس کے بارے میں امام حسین(علیہ السلام) اس طرح فرما رہے ہیں: «لا تأذنوا لاحد حتی یسلم[، جو کوئی سلام نہ کرے، اسے بات کرنے کی اجازت نہ دو»[بحار الانوار، ج:۷۵، ص:۱۱۷]، دوسری حدیث میں سلام کے بارے میں اس طرح  وارد ہوا ہے: «ابخل الناس من بخل بالسلام؛ بخیل ترین شخص وہ ہے جو سلام کرنے میں کنجوسی کرے»[بحار الانوار، ج:۹۷۔ص:۱۵]۔
     عام طور پر لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ہوتا ہے کہ کیا نااہل کو بھی سلام کرنا چاہئے، اسکے جواب میں امام حسین(علیہ السلام) فرمارہے ہیں کہ: «انَّ ابنَ الکُوَّا سَاَلَ علیِّ بن اَبی طالِب علیه السلام،فقالَ:یا اَمیرَالمومنینَ،تسلّم عَلَی مُذنبِ هَذِهِ الاُمَّه؟! فَقَالَ علیه السلام یَرَاهُ الله عَزَّوَجَلَّ للتوحید اهلاً،وَلانراهُ لِلسَّلام علیه اهلاً؛ علی(علیہ السلام) نے ایک شخص کو سلام کیا، ابن کوا نے پوچھا، اے امیرالمؤمنین اس امت کے گنہگار کو سلام کر رہے ہیں، آپ نے فرمایا: خداوند عالم اسے توحید کے لئے اہل جان رہا ہے، اور تم اسے سلام کا بھی اہل نہیں سمجھتے»۔
    علی(علیہ السلام) کی سیرت پر عمل کرنے کے لئے ہم خداوند عالم سے دعا کر رہے ہیں کہ  اے خدا ہمارا شمار سلام کرنے والوں میں فرمائے اور خدا سے دعا ہے کہ ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
*بحار الانوار، محمد باقر مجلسی، ج:۷۵، ص:۱۱۷ دار احیاء التراث العربی،۱۴۰۳ق

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 16 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 33