امام حسین علیہ السلام:منتخب کلام

Sat, 10/26/2019 - 00:49

معصومین علیہم السلام کے بیانات ہمارے لیے جہاں مشعل راہ ہیں وہیں حقیقت کے ترجمان بھی؛اپنی زندگی کو معصومین علیہم السلام کے بتائے فرامین کے قالب میں ڈھالنے کے لیے مندرجہ ذیل بیانات ضرور ملاحظہ فرمائیں۔

امام حسین علیہ السلام:منتخب کلام

(۱) لاتـَرفع حــاجَتَک إلاّ إلـى أحـَدٍ ثَلاثة: إلـى ذِى دیـنٍ، اَو مُــرُوّة اَو حَسَب؛تین لوگوں کے علاوه کسی کے سامنے اپنی حاجت بیان نہ کرو: دیندار، صاحب مروت، یا وه شخص جو خاندانی لحاظ سے اصالت رکھتا ہو۔[تحف العقول ، صفحہ251]
(۲) لا یأمَن یومَ القیامَةِ إلاّ مَن خافَ الله فِی الدُّنیا؛قیامت میں کسی کو امان نہیں ہے مگر جو شخص دنیا میں خوف خدا دل میں رکھتا ہو۔[مناقب ابن شهر آشوب ج/4 صفحہ / 69]
(۳) اَلبُکاءُ مِن خَشیةِ اللهِ نَجآةٌ مِنَ النّارِ؛خوف خدا سے گریہ کرنا آتش جہنم سے نجات کا سامان ہے۔[حیات امام حسین جلد 1 /صفحہ 183]
(۳) إنَّ أجوَدَ النَّاسِ مَن أعطیَ مَن لا یرجُو؛لوگوں میں سب سے زیاده سخی وه شخص ہے جو امید نہ رکھنے والوں کو بھی عطا کرتا ہے۔[کشف ‌الغمّة، ج2، صفحه 239]
(۴) مَوْتٌ فِي عِزٍّ خَيْرٌ مِنْ حَيَاةٍ فِي ذُلٍّ؛ذلت کی زندگی سے عزت کی موت کہیں بہتر ہے۔] بحار الأنوار,جلد 44،صفحہ192]
(۵) إِنِّي لاَ أَرَى اَلْمَوْتَ إِلاَّ سَعَادَةً وَ اَلْحَيَاةَ مَعَ اَلظَّالِمِينَ إِلاَّ بَرَماً؛میں موت کو سعادت اور ظالموں کے ساتھ زندگی کو لائق ملامت سمجھتا ہوں۔[ المناقب،جلد 4،صفحہ 68]
(۶) مَنْ أَحَبَّكَ نَهَاكَ وَ مَنْ أَبْغَضَكَ أَغْرَاكَ ؛دوست وہ ہے جو تمھیں برائی سے بچائے دشمن وہ ہے جو تمھیں برائیوں کی ترغیب دلائے۔[ أعلام الدین في صفات المؤمنین،جلد 1،صفحہ 187]
(۷) أَنَّ حَوَائِجَ اَلنَّاسِ إِلَيْكُمْ مِنْ نِعَمِ اَللَّهِ عَلَيْكُمْ فَلاَ تَمَلُّوا اَلنِّعَمَ فَتَحُورَ نِقَماً؛خدا کی نعمتوں میں سے ایک، لوگوں کا تمھارے پاس حاجت کے لئے آنا ہے اس بنا پر اس نعمت پر حزن و ملال محسوس نہ کرو ورنہ یہ نعمت ، نقمت ومحرومی میں تبدیل ہو جائیگی۔[ کشف الغمة في معرفة الأئمة،جلد 2صفحہ 29]
(۸) مَنْ نَفَّسَ كُرْبَةَ مُؤْمِنٍ فَرَّجَ اَللَّهُ عَنْهُ كُرَبَ اَلدُّنْيَا وَ اَلْآخِرَةِ؛جو کسی مومن کے کرب و غم کو دور کرے ،خدا اسکے دنیا و آخرت کے غم و اندوہ کو دور کرے گا۔[ نزهة الناظر و تنبیه الخاطر،جلد 1،صفحہ 81]
(۹) إِنَّ أَوْصَلَ اَلنَّاسِ مَنْ وَصَلَ مَنْ قَطَعَهُ؛سب سے زیادہ صلھٴ رحم کرنے والا انسان وہ ھے جو قطع رحم کرنے والوں سے تعلقات قائم کرے۔[ بحار الأنوار،جلد،75،صفحہ 121]
(۱۰) إِنَّ أَعْفَى اَلنَّاسِ مَنْ عَفَا عِنْدَ قُدْرَتِهِ؛ سب سے بڑا عفو کرنے والا انسان وہ ھے جو قدرت ھونے کے باوجود معاف کر دے۔[الدرة الباهرة من الأصداف الطاهرة،جلد 1،صفحہ 23]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34