اسلامی تہذیب میں زیارت قبور

Mon, 09/30/2019 - 06:48

زیارت قبوراسلامی اور شیعہ کی ان رائج سنتوں میں سے ہے کہ جسے بعض قرآن کریم کی آیات ، پیامبر(ص) اور معصومین کی روایات کی بنا پر مستحب سمجھا جاتا ہے ۔

اسلامی تہذیب میں زیارت قبور

اسلامی تہذیب میں زیارت قبور کو موت کی یاد آوری اور انسانی زندگی کی کم عمری کی طرف توجہ کا ایک ذریعہ سمجھا جاتا ہے ۔ ابن سینا (۳۷۰-۴۲۸ق) کتاب معنی الزیارة میں زیارت قبور کو امور دنیا میں غرق ہونے سے پرہیز کا موجب سمجھتا ہے اور اسے خدا کی طرف پلٹنے  کا ایک وسیلہ قرار دیتا ہے ۔ [آبراہامف، توجیہ فلسفی فخر الدین رازی از زیارت قبور، اسفند ۱۳۸۰، ص۸۷]
فخر رازی (۵۴۴-۶۰۶ق)اہل سنت کے فقیہ، متکلم اور مفسر نے زیارت قبور کے فوائد شمار کئے ہیں اور وہ معتقد ہے کہ عقلمند انسان اس عمل سے فوائد حاصل کرتے ہیں ۔[آبراہامف، توجیہ فلسفی فخر الدین رازی از زیارت قبور، اسفند ۱۳۸۰، ص۸۷]
اسلامی تہذیب میں زیارت قبور اگرچہ صحابہ اور تابعین کے زمانے میں زیادہ مورد توجہ نہیں تھی ، لیکن تابعین کے زمانے میں آہستہ آہستہ اس عمل کی بجاآوری میں وسعت پیدا ہوئی ۔ محمد بن ابراہیم تیمی و عبدالله بن بریده ان تابعین میں سے ہیں کہ جنہوں نے رسول خدا(ص) کی زیارت قبور سے متعلق احادیث کے ذریعے اس تہذیب و تمدن کو پھیلانے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے ۔ [خانی، مفہوم زیارت و جایگاه آن در فرہنگ اسلامی، ۱۳۹۲ش]
جبکہ عامر بن شراحیل شعبی اور ابراہیم نخعی ان افراد میں سے ہیں جو زیارت قبور کو صرف ناپسندیدہ ہی نہیں سمجھتے تھے بلکہ اسے منفور بهی سمجھتے تھے۔بعض روایات کے مطابق امام حسن مجتبی کے بیٹے زیارت قبور کے مخالف تھے ۔[خانی، مفہوم زیارت و جایگاه آن در فرہنگ اسلامی، ۱۳۹۲ش]
شیعہ روایات کے مطابق مرحومین اپنے رشتے داروں کے قبور پر آنے سے انس پیدا کرتے ہیں اور انکے اس عمل کی دوری سے تنگ دل ہو جاتے ہیں ۔ نیز دیگر روایات میں آیا ہے کہ مرحومین اپنے عزیزوں کی زیارت کیلئے آتے ہیں اور اگر عزیز اچھا سلوک اپنائیں تو خوشحال اور اگر برا سلوک کریں تو غمناک ہوتے ہیں ۔[خانی، مفہوم زیارت و جایگاه آن در فرہنگ اسلامی، ۱۳۹۲ش]چوتھی صدی ہجری کے موجودہ آثار سے واضح  ہے کہ زمانہ گزرنے کے ساتھ ساتھ نہ صرف یہ کہ زیارت قبور کا عمل ترک نہیں ہوا بلکہ اس میں اضافہ ہی ہوا ہے اور یہ ایک رائج سنت میں تبدیل ہو گئی ہے ۔[خانی، مفہوم زیارت و جایگاه آن در فرہنگ اسلامی، ۱۳۹۲ش]
ماخذ:خانی، حامد، «مفہوم زیارت و جایگاه آن در فرہنگ اسلامی»، در جستاری در ادعیہ رضویہ با تأکید بر الصحیفہ الرضویہ الجامعہ، تہران، دانشگاه امام صادق، چاپ اول، ۱۳۹۲ش.آبراہامف، بنیامین، عروج‌ نیا، پروانہ، «توجیہ فلسفی فخرالدین رازی از زیارت قبور»، در فصلنامہ معارف، اسفند ۱۳۸۰ش، شماره ۵۴.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 14 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 101