اہل سنت کا ناصبی نہ ہونا اورناصبی کے احکام

Mon, 08/05/2019 - 11:11

اہل سنت جو کہ اہل بیتؑ سے محبت پر ایمان رکھتے ہیں، ناصبی نہیں ہیں،شیعہ فقہا کے نزدیک، نواصب نجس اور حکم کفار میں ہیں؛ اسی لیے ان کے ہاتھوں کا ذیبحہ کھانا، انہیں صدقہ دینا اور ان کیساتھ شادی بیاہ جائز نہیں ہے اور وہ مسلمانوں سے وراثت نہیں پا سکتے۔

اہل سنت کا ناصبی نہ ہونا اورناصبی کے احکام

مشہور شیعہ فقہا کے نزدیک ناصبی وہ ہے جو اہل بیتؑ سے دشمنی رکھتا ہو اور اپنی دشمنی کو آشکار بھی کرتا ہو۔اس رو سے ان کے نزدیک جو اہل سنت، اہل بیتؑ سے محبت پر ایمان رکھتے ہیں، ناصبی نہیں ہیں۔[ بطور نمونہ ملاحظہ کریں: صدوق، من لا یحضرہ الفقیہ، 1413ھ، ج3، ص408؛ نجفی، جواہر الکلام، 1404ھ، ج6، ص64۔]اسکے برخلاف وارد ہونے والے اقوال کو صاحب جواہر نے سیرت اور اہل تشیع کے عمل کے برخلاف قرار دیا ہے۔[نجفی، جواہر الکلام، 1404ھ، ج6، ص64۔]رسالہ «مال الناصب و انہ لیس کل مخالف ناصباً»[تولائی، «ملاک ناصب‌انگاری، احکام و آثار مترتب بر نصب در فقہ امامیہ»، ص52۔] جو ایک شیعہ عالم سید عبداللہ جزائری، سے منسوب ہے؛ اس امر کی حکایت کرتا ہے کہ وہ اہل سنت کے ناصبی ہونے کے قول سے اختلاف رکھتے تھے۔[ آقا بزرگ تہرانی، الذریعہ، 1408ھ، ج19، ص76۔]
شیعہ فقہا کے نزدیک، نواصب نجس[ صدر، ما وراء الفقہ، 1420ھ، ج1، ص145۔] اور کافر[کفار کے حکم میں ہیں۔ بطور نمونہ ملاحظہ کیجئے: طوسی، النھایہ، 1400ھ، ص5۔] ہیں۔فقہی کتب میں نجاست کفار کے موضوع پر بحث کی گئی ہے۔[ بطور نمونہ ملاحظہ کیجئے: نجفی، جواہر الکلام، 1404ھ، ج6، ص63-65؛ بحرانی، الحدائق الناضرہ، 1405ھ، ج5، ص185-177۔] نواصب کے کچھ احکام درج ذیل ہیں:
ان کے ذبیحہ کا ناجائز ہونا[طوسی، تہذیب الاحکام، ج9، ص71؛ امام خمینی، رسالۃ النجاۃ، 1385ش‏، ص325۔]ان کیساتھ نکاح کا ناجائز ہونا[ صدوق، من لایحضرہ الفقیہ، 1413ھ، ج3، ص408؛ محقق کرکی، جامع المقاصد، 1414ھ، ج13، ص15۔]ان پر نماز میت کا عدم جواز[ ابن براج، المھذب، 1406ھ، ج1، ص129۔]ناصبی کی اقتدا میں نماز کا عدم جواز[طوسی، النھایہ، 1400ھ، ص112۔]ناصبی کی نیابت میں حج کا عدم جواز[ محقق حلی، المعتبر، 1407ھ، ج2، ص766۔]مسلمانوں سے وراثت نہ پانا[ بہجت، جامع المسائل، 1426ھ، ج6، ص156۔]نواصب کو صدقہ دینے کا عدم جواز[ امام خمینی، رسالۃ النجاۃ، 1385ش‏، ص309۔]نواصب کو کفارہ دینے کا عدم جواز[ طوسی، النھایہ، 1400ھ، ص570۔]۔
منابع:صدوق، محمد بن علی، من لایحضرہ الفقیہ، قم، دفتر انتشارات اسلامی وابستہ بہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، 1413ھ۔۔نجفی، محمدحسن، جواهر الکلام فی شرح شرائع الاسلام، تصحیح: عباس قوچانی، علی آخوندی، بیروت، داراحیاء التراث العربی، 1404ھ۔۔صدر، سید محمد، ما وراء الفقہ، تصحیح: جعفر هادی دجیلی، بیروت، دار الاضواء للطباعۃ و النشر و التوزیع، 1420ھ۔۔طوسی، محمد بن حسن، النهایۃ فی مجرد لفقہ و الفتاوی، بیروت، دار الکتاب العربی، 1400ھ۔۔بحرانی، یوسف بن احمد، الحدائق الناضرہ فی احکام العترۃ الطاهرہ، تصحیح:‌ محمد ایروانی و سید عبدالرزاق مقرم، قم، دفتر نشر اسلامی وابستہ بہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، 1405ھ۔۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 23