فقر سے بچنے کا راستہ

Wed, 12/26/2018 - 05:13

خلاصہ: فضول خرچی اور اسراف کی وجہ سے انسان فقر میں مبتلاء ہوتا ہے۔

فقر سے بچنے کا راستہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     اسلام کا یہ حکم  ہے کہ اگر انسان کوفقر اور تنگدستی سے پچنا ہے تو وہ اپنے آپ کو فضول خرچی اور اسراف سے محفوظ رکھے، اسراف اور فضول خرچی کی وجہ سے انسان خود اپنے آپ کو اور اپنے معاشرے دونوں کو نقصان پہونچاتا ہے اسی لئےخداوند متعال قرآن مجید میں ارشاد فرمارہا ہے کہ اعتدال اور میانہ روی کے ذریعہ ہے ایک خانوادہ خوشی کے ساتھ زندگی گذار سکتا ہے:«وَالَّذِيْنَ اِذَآ اَنْفَقُوْا لَمْ يُسْرِفُوْا وَلَمْ يَـقْتُرُوْا وَكَانَ بَيْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا[سورہ فرقان، آیت:۶۷]  اور یہ لوگ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ اسراف کرتے ہیں اور نہ کنجوسی سے کام لیتے ہیں بلکہ ان دونوں کے درمیان اوسط درجے کا راستہ اختیار کرتے ہیں»۔
     معصومین(علیہم السلام) بھی اسراف اور فضول خرچی سے بچنے کے بہت زیادہ فائدوں کو بتا رہے ہیں جیسے کہ امام صادق(علیہ السلام) اس حدیث میں ارشاد فرمارہے ہیں: «مَنْ قَنِعَ بِمَا رَزَقَهُ اللَّهُ فَهُوَ مِنْ أَغْنَى النَّاسِ، جو شخص اللہ کی عطا کردہ نعمتوں پر قناعت کرتا ہے وہ ثروتمند ترین شخص ہے»[اصول کافی، ج۲، ص۱۳۹]۔
     اس لئے جو چاہتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو فقر اور تنگدستی سے محفوظ رکھے اسے چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو فضول خرچی اور اسراف سے روکے اور اپنی زندگی کے ہر قدم پر میانہ روی کو اختیار کرے۔
*اصول کافی، محمد  ابن یعقوب کلینی،  دار الكتب الإسلامية،  چوتھی چاپ، ۱۴۰۷۔
 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 46