توحید ذاتی

Tue, 08/07/2018 - 20:37

خلاصہ: توحید کی قسموں میں سے پہلی قسم توحید ذاتی ہے۔ توحید ذاتی کے قرآنی، حدیثی اور عقلی چند دلائل پیش کیے جارہے ہیں۔

 
توحید ذاتی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

توحید کی قسمیں: توحید ذاتی، توحید صفاتی، توحید افعالی اور توحید عبادی۔ اس مضمون میں صرف پہلی قسم کی وضاحت کی جارہی ہے اور باقی دو قسموں کے بارے میں اگلے مضامین میں گفتگو ہوگی۔
توحید ذاتی سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ واحد ہے اور اس جیسا کوئی نہیں ہے، کیونکہ اس کی مِثْل و مانند کا ہونا محال اور ناممکن ہے۔ سورہ شوری کی آیت ۱۱ میں ارشاد الٰہی ہے: "لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَىءٌ وَ هُوَ السَّمِيعُ البَصِيرُ"، "کوئی چیز اس کی مثل (مانند) نہیں ہے وہ بڑا سننے والا اور بڑا دیکھنے والا ہے"۔
اور نیز سورہ اخلاص میں ارشاد ہورہا ہے: "قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ...."، " (اے رسول(ص)) آپ(ص) کہہ دیجئے! کہ وہ (اللہ) ایک ہے۔ اللہ (ساری کائنات سے) بےنیاز ہے۔ نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے۔ اور اس کا کوئی ہمسر نہیں ہے"۔
توحید ذاتی کے بارے میں چند غورطلب نکات:
۱۔ اللہ تعالیٰ واحد ہے اور اس کی ذات میں اس کا کوئی شبیہ اور شریک نہیں ہے۔
۲۔ بسیط ہے، یعنی اس کی ذات میں حصے اور ترکیب نہیں ہے۔
حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) کا جنگ جمل کے میدان میں اعرابی شخص کو توحید کے معنی کے بارے میں جواب دینا، انہی دو معانی کی طرف اشارہ ہو، جہاں آپؑ نے اللہ تعالیٰ کے بارے میں عددی اور نوعی وحدت کے انطباق کی نفی کرنے کے بعد فرمایا: " أمَّا الْوَجْهَانِ اللَّذَانِ يَثْبُتَانِ فِيهِ فَقَوْلُ الْقَائِلِ هُوَ وَاحِدٌ لَيْسَ لَهُ فِي الْأشْيَاءِ .."، "توحید کے دو معنی جو اللہ کے بارے میں ثابت ہیں یہ ہیں کہ کوئی کہے کہ وہ واحد ہے، چیزوں میں اس کی شبیہ نہیں ہے (ہاں) ہمارا پروردگار اسی طرح ہے، اور جو کہے کہ وہ عزّوجل احدّى المعنى ہے بایں معنی کہ وہ (ذات، خارجی) وجود میں تقسیم نہیں ہوتی اور نہ عقل میں اور نہ وہم میں، (ہاں) ہمارا پروردگار عزّوجل اسی طرح ہے"۔
۳۔ اللہ کا وجود لامحدود اور قید و شرط کے بغیر ہے، کیونکہ "مطلق اور لامحدود ہستی" کے بارے میں دو ہونے کا تصور محال ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
[ماخوذ از: خدا‌شناسي (مجموعه کتب آموزشي معارف قرآن 1)، آیت اللہ مصباح یزدی]
[ماخوذ از: توحيد از ديدگاه آيات و روايات، جعفر کریمی]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 81