حلیت متعہ ( ازدواج موقت) اور اکابر علماء اہل سنت ابو حیان اندلسی کا اعتراف

Thu, 07/26/2018 - 23:02

مندرجہ ذیل تصویر اہل تسسن کی معتبر کتاب سے پیش کی جارہی ہے جسمیں واضح طور پر متعہ کی حِلّیت کے شواہد موجود ہیں۔

حلیت متعہ ( ازدواج موقت) اور اعتراف ابو حیان اندلسی  از اکابرین علماء اہل سنت

مخالفین شیعہ ہمیشہ شیعوں کو حلّیتِ متعہ کی خاطر سرزنش کرتے رہتے ہیں؛جبکہ بعض صحابہ اور  اہلبیت -علیہم السّلام- اور تابعین کی ایک جماعت کے عقیدے کے مطابق متعہ ایک حلال امر رہا ہے!
أبو حيان اندلسى لکھتا ہے: وقَالَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ: أَمَرَنَا رسول الله صلى الله عليه وسلّم بالمتعة، ومات بعد ما أَمَرَنَا بِهَا، وَلَمْ يَنْهَنَا عَنْهُ قَالَ رَجُلٌ بَعْدَهُ بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ. وَعَلَى هَذَا جَمَاعَةٌ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ وَالتَّابِعِينَ. عمران بن حصین صحابی-: پیغمبر اکرم( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )نے ہمیں متعہ کا حکم دیا اور اسکے بعد دنیا سے رخصت ہوگئےجبکہ ہمیں اس سے نہی نہیں فرمائی تھی اور پیغمبر کے بعد ایک شخص نے اپنی ذاتی رائے کی بنیاد پر جوچاہا کہہ دیا،جبکہ اہلبیت اور تابعین کابھی وہی نظریہ تھا۔(تفسیر البحر المحیط، تألیف أبو حیان آندلسی، جلد ۳، صفحه ۳۰۴، نشر دار إحیاء تراث العربی)
اب ہم اس نظریہ کے مخالفین سے سوال کرنا چاہیں گے؛آپ!، کہ جو شیعوں کو متعہ( ازدواج موقت) کے حلال جاننے کی وجہ سے سرزنش کرتے رہتے ہیں،شیعہ تو اہلبیت -علیہم السّلام-کے نظریہ  اور آپ ہی کی کتاب کی شہادت و گواہی کے مطابق  متعہ کو حلال جانتے ہیں اور اس پر عمل کرتے ہیں،کیا آپ اہل‌البیت -علیہم السّلام- کو سرزنش کرنے اور انکا تمسخر کرنے کی جراءت رکھتے ہیں؟!
کہاں ہیں وہ لوگ جو اہلالبیت -علیہم السّلام- کی پیروی کے مدعی ہیں؟!
کہاں ہیں وہ لوگ جو کہ جو سلف صالحین کی پیروی کا دم بھرتے ہیں؟! کیا اہل البیت -علیہم السّلام- آپ کے سلف صالح نہیں ہیں؟!

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 101