اصول کافی کا مختصر تعارف

Tue, 07/10/2018 - 19:50
اصول کافی کا مختصر تعارف

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کتاب الکافی مرحوم ابوجعفر محمد بن یعقوب بن اسحاق کلینی رازی عرف "ثقۃ الاسلام کلینی" کی تالیف ہے۔ آپ غیبت صغری کے زمانے کے علماء اور محدثین میں سے تھے۔ الکافی مرحوم کلینی کی اہم ترین کتاب ہے جس کی تالیف نجاشی کی نقل کے مطابق بیس سال کے عرصہ میں ہوئی ہے۔ [رجال نجاشی، ج1، ص377، نمبر 1026]
کتاب الکافی کے تین حصے ہیں: اصول، فروع اور روضہ۔ اصول کافی درحقیقت کتاب الکافی کے تین حصوں میں سے پہلےحصہ کا نام ہے۔ یہ حصہ شیعہ کے عقائد اور ائمہ معصومین (علیہم السلام) کی زندگی سے متعلق ہے اور کچھ احادیث مسلمان آدمی کے کردار کے بارے میں بیان ہوئی ہیں اور باقی دو حصوں میں فقہی اور اخلاقی روایات ہیں۔
اصول کافی، شیعہ کے اعتقادات کی پہچان کا اہم ترین ماخذ ہے جو کتاب الکافی سے الگ طور پر کئی بار شائع اور اس کے کئی ترجمے اور شرحیں ہوچکی ہیں۔
اصول کافی آٹھ حصوں پر مشتمل ہے اور ہر حصہ کو مرحوم کلینی نے "کتاب" کا عنوان دیا ہے، یہ عناوین مندرجہ ذیل ہیں:
کتابُ العقل و الجهل، کتاب فَضل العِلمجو 22 باب پر مشتمل ہے، کتابُ التَوحید جو 35 باب پر مشتمل ہے، کتابُ الحُجَّة جو 130 باب پر مشتمل ہے، اس میں امامت کی ضرورت، ائمہ معصومین (علیہم السلام) کے نام اور صفات، آنحضراتؑ کی زندگی اور آنحضرتؑ کی امامت کو ثابت کرنے کے دلائل بیان ہوئے ہیں۔ کتابُ الایمان والکُفر  جو 209 باب پر مشتمل ہے، کتابُ الدعاء جو 60 باب پر مشتمل ہے، کتابُ فَضل القرآن جو 14 باب پر مشتمل ہے، کتابُ العِشْرَة جو 29 باب پر مشتمل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[رجال نجاشی]
 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 51