خوبصورت بستے کی کہانی

Sat, 06/23/2018 - 11:54

خلاصہ: )جو حق پر ہونے کے باوجود کسی سے بدلہ نہ لے(اپنے غصہ کو قابو میں رکھے)اس کے لئے جنت کے بلند ترین مقام پر  ایک محل تعمیر کیا جائے گا۔

خوبصورت بستے کی کہانی

 

          نبیل بہت ہی ضدی اور شریر بچہ تھا،سارے بھائیوں کو پریشان رکھنا اور انہیں مارتے پیٹتے رہنا اس کا مشغلہ تھا، ہمیشہ گستاخانہ لہجے میں ان  سے اُن  سے جھگڑے والی باتیں کرتا، اُس کی یہ حرکتیں دیکھ کر اُس کی ماں کو بہت غصہ آتا تھا، اکثر آبدیدہ ہوجاتی پھر اُسے پیار سے سمجھاتی:پیارے! دوسروں کے احساسات کو ٹھیس نہ پہنچاؤ، اور اُن سے کبھی سخت و کرخت لہجے میں گفتگو نہ کرو، یہ سب بری باتیں ہیں۔
          لیکن نبیل اپنی حرکتوں سے کہاں باز آنے والا تھا، وہ اپنی غلطی ماننے کے لئے کبھی تیارہی نہ تھا، وہ کہتا کہ انہوں نے مجھے غصہ دلایا تو میں نے ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا، اس میں میرا کیا قصور ہے!۔
         ایک دن اسکی ماں نے کہا کہ اگر آج شام تک تم کسی سے لڑے جھگڑے نہیں تو میں تمہیں ایک خوبصورت بستہ خرید کے دوں گی جس کی تم مجھ سے فرمائش کئے جارہے ہو۔
         نبیل کا اُس بستہ پر دل آگیا تھا اورہ وہ اسے ہر حال میں لینا چاہتا تھا،اب اس کے بھائی اسے لاکھ غصہ دلارہے تھے مگر وہ غصہ ہونے کو تیار نہیں؛ کیوں کہ اس نے فیصلہ کرلیا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے اپنے غصہ کو قابو میں رکھنا ہے۔
         جب شام ہوئی تو اسکی ماں نے اسے بلایا اور کہا: بیٹے نبیل! جس طرح تم نے ایک بستہ کے لئے اپنے غصہ کو کنٹرول کرلیا اسی طرح اللہ کی رضا کے لئے بھی ایسا ہی کرو، دیکھو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے غصہ پرقابو رکھنے والوں کے لئے کتنے عظیم انعام کا وعدہ فرمایا ہے: مَنْ‏ تَرَكَ‏ الْمِرَاءَ وَ هُوَ مُحِقٌ‏ بُنِيَ لَهُ بَيْتٌ فِي أَعْلَى الْجَنَّة(بحار الأنوار،ج‏2، ص: 138)جو حق پر ہونے کے باوجود کسی سے بدلہ نہ لے(اپنے غصہ کو قابو میں رکھے)اس کے لئے جنت کے بلند ترین مقام پر  ایک محل تعمیر کیا جائے گا۔

 

منبع و ماخذ
بحار الأنوار،مجلسى، محمد باقر بن محمد تقى، محقق / مصحح: جمعى از محققان‏، ناشر: دار إحياء التراث العربي‏، بيروت‏، 1403 ق‏، چاپ دوم‏

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 45