شعبان، خداوند عالم کی بارگاہ میں مناجات اور توبہ کرنے کا مہینہ

Thu, 04/19/2018 - 10:52

خلاصہ: ماہ شعبان وہ مہینہ ہے جس میں انسان اپنے دل کی آنکھوں کو منور کرسکتا ہے۔

شعبان، خداوند عالم کی بارگاہ میں مناجات اور توبہ کرنے کا مہینہ

بسم الله الرحمن الرحیم                   
     شعبان کا مہینہ، عبادت اور مغفرت کا مہینہ ہے، رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے اس مہینہ کو اپنا مہینہ کہا ہے۔ 
     پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) اور تمام بزرگان دین، اس مہینہ میں اپنے آپ کو خداوند عالم کی بارگاہ میں راز و نیاز میں  مصروف رکھتے تھے۔
     ماہ مبارک شعبان، مناجات شعبانیہ پڑھنے کا مہینہ ہے، وہ مناجات جس کو اولیاء الھی، اللہ سے تقرب حاصل کرنے کے لئے پڑھا کرتے تھے، آیت الله ملکی تبریزی(رحمۃ الله علیه) فرماتے ہیں: مناجات شعبانیہ، اس مہینہ کے بہترین اعمال میں سے ہے، انسان کو چاہئے کے اسکے بعض فقرات کو پورے سال نماز  کے قنوت میں پڑھے جیسے: «و انر ابصار قلوبنا بضياء نظرها اليك، حتى تخرق ابصار القلوب حجب النور، فتصل الى معدن العظمه، و تصير ارواحنا معلقه بعز قدسك، اور میرے دل کی نگاہ کو اس  نور سے روشن کر جو تیرا مشاہدہ کرسکے تاکہ میری دیدۂ بصیرت، حجاب نور کو پھاڑ دے اور عظمت کے معدن سے مل جائے اور ہماری روحیں تیرے مقام قدس کی عزت سے وابستہ ہو جائیں»[مفاتیح الجنان، ص۲۸۷]۔
*مفاتیح الجنان، مناجات شعبانیہ، انصاریان پبلیکیشنز۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 36