مشورے کا فائدہ

Mon, 04/02/2018 - 10:05

خلاصہ: مشورہ انسان کو کامیابی کا راستہ دکھاتا ہے۔

مشورے کا فائدہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     مشورہ کا ایک فائدہ یہ ہے کہ انسان اس کے ذریعہ دوسرے افراد کی شخصیت کی قدر و قیمت اور ان کی دشمنی اور دوستی کا اندازہ بھی لگالیتا ہے اور مشورہ کامیابی کے لئے ایک بھت بڑا سبب بنتا ہے۔
     اسلامی روایات میں مشورے کے بارے میں بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے ایک حدیث میں امام موسیٰ کاظم(علیہ السلام) نے فرمایا: «مَنِ اسْتَشَارَ لَمْ يَعْدَمْ عِنْدَ الصَّوَابِ مَادِحاً وَ عِنْدَ الْخَطَاءِ عَاذِراً، جس شخص نے مشورہ کیا ہو، اگر اس نے مشورہ کے ذریعہ سیدھے راستے کو انتخاب کیا ہے تو لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں، اور اگر مشورے کے بعد غلط راستہ کا انتخاب کیا ہے تو لوگ اس کو معذور جانتے ہیں»[بحار الانوار، ج۷۲، ص۱۰۴].
     جس طرح اسلام میں مشورہ کرنے کی بہت تاکید کی گئی ہے اسی طرح ان افراد کے بارے میں احکام بیان کئے گئے ہیں کہ کن کن افراد سے مشورہ کرنا چاہئے، مثلا مشورہ دینے والوں کے لئے بیان کیا گیا ہے کہ وہ خیرخواہی کے دامن کو اپنے ہاتھ سے نہ چھوڑیں، مشورے میں خیانت کرنے کو گناہ کبیرہ قرار دیا گیا ہے یہاں تک کہ یہ حکم غیر مسلمانوں کے لئے بھی ہے کہ وہ مشورہ طلب کریں تو ان سے کسی قسم کی خیانت نہ کی جائے اور جو صحیح رائے ہو وہی انہیں دی جائے۔
بحار الانوار ، علامه مجلسى‏، دار إحياء التراث العربي‏، بيروت‏، دوسری چاپ، ۱۴۰۳ق۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 12 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 51