حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا جہیز

Sat, 02/24/2018 - 13:41

پیغمبر[ص] نے قبول کرلیا کہ حضرت علی اپنی زرہ کو بیچ دیں اور اس کی قیمت سے فاطمہ 236 کی مہر کے عنوان سے پیغمبر کوکچھ ادا کریں. زرہ چار سودرہم میں فروخت ہوئی .پیغمبر نے اس میں کچھ درہم بلال کو دیا تاکہ زہرا ؑ کے لئے عطر خریدیں اور اس میں سے کچھ درہم عمار یاسر اور اپنے کچھ دوستوں کودیا تاکہ علی و فاطمہ کے گھر کے لئے کچھ ضروری سامان خریدیں.

حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا جہیز

منگنی اورعقد وغیرہ کے بعد وہ وقت بھی آ پہونچا کہ حضرت علی ؑ اپنی شریک زندگی کے لئے کچھ سامان آمادہ کریں اور اپنی نئی زندگی کو پیغمبر کی بیٹی کے ساتھ شروع کریں.حضرت زہرا ؑ کے جہیز کودیکھ کر اسلام کی عظیم خاتون کی زندگی کے حالات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے. پیغمبر کے بھیجے ہوئے افراد بازار سے واپس آگئے اور جو کچھ بھی سامان انھوں نے حضرت زہرا ؑ کے لئے آمادہ کیاتھا وہ یہ ہیں: 
۱۔ پیراہن ۷؍ درہم کا۔ ۲۔ روسری ۱؍ درہم کا۔ ۳۔ کالی چادر،جو پورے بدن کوچھپا نہیں سکتی تھی۔۴۔ ایک عربی تخت، جو لکڑی اور کھجور کی چھال سے بنا تھا۔ ۵۔ دو مصری کتان سے بنی ہوئی توشک جس میں ایک ریشمی اوردوسری کھجور کی چھال سے بنی تھی۔  ۶۔ چار مسندیں، دو ریشم اور دو کھجور کی چھال سے بنی ہوئیں۔  ۷۔ پردہ۔  ۸۔ ہجری چٹائی ۔ ۹۔ چکی۔ ۱۰۔ بڑا طشت۔ ۱۱۔ چمڑے کی مشک۔ ۱۲۔ دودھ کے لئے لکڑی کا پیالہ۔ ۱۳۔ پانی کے لئے چمڑے کے کچھ برتن۔ ۱۴۔ لوٹا۔ ۱۵۔ پیتل کا بڑا برتن (لگن) ۱۶۔ چند پیالے۔ ۱۷۔ چاندی کے بازو بند۔
پیغمبر کے دوستوں نے جو کچھ بھی بازار سے خریدا تھا پیغمبر کے حوالے کیااور پیغمبر اسلام نے اپنی بیٹی کے گھر کا سامان دیکھ کر فرمایا:’’اَلّٰلہُمَّ بَارِکْ لِقَوْمٍ جُلَّ آنِیَتِہُمُ الْخَزْفَ‘‘ یعنی خداوندا جولوگ زیادہ تر مٹی کے برتن استعمال کرتے ہیں ان کی زندگی کو مبارک قرار دے۔[بحار الانوار، ج۴۳، ص ۹ ۔]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 17 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 53