امام علی نقی الہادی علیہ السلام کے فرامین

Sun, 12/24/2017 - 17:11

معصومین (ع ) کے فرامین ہماری زندگی کے لئے چراغ راہ ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے دنیا و آخرت کی کامیابی ہمارا مقدر بن سکتی ہے۔

امام علی نقی الهادی علیہ السلام

1۔ قَالَ الاِمَامُ عَلِّیِ النَقِیّ (عَلیَہِ السَّلَامُ): الدُّنْيا سُوقٌ رَبِحَ فيها قَوْمٌ وَ خَسِرَ آخَرُونَ. 
امام علی النقی (علیہ السلام): دنیا ایك بازار ہے جس میں ایك گروہ نے فائدہ تو دوسرے نے نقصان اٹھایا ہے۔[تحف العقول؛ ابن شعبہ حرانی، ص۴۳۸۔]
2۔ قَالَ الاِمَامُ عَلِّیِ النَقِیّ (عَلیَہِ السَّلَامُ): يَاْتى عَلماءُ شيعَتِنا الْقَوّامُونَ بِضُعَفاءِ مُحِبّينا وَ أهْلِ وِلايَتِنا يَوْمَ الْقِيامَةِ، وَالاْنْوارُ تَسْطَعُ مِنْ تيجانِهِمْ. 
امام علی النقی (علیہ السلام): ہمارے شیعہ علماء جو ہمارے كمزور محبوں اور ہماری ولایت كا اقرار كرنے والوں كی سرپرستی كرتے ہیں بروز قیامت اس انداز میں وارد ہوں گے كہ ان كے سر كے تاج سے نور كی شعاعیں نكل رہی ہوں گی۔ [بحار الانوار: ج۲، ص۶، ضمن ح۱۳۔]
3۔ قَالَ الاِمَامُ عَلِّیِ النَقِیّ (عَلیَہِ السَّلَامُ): اَلتَّواضُعُ أنْ تُعْطَيَ النّاسَ ما تُحِبُّ أنْ تُعْطاهُ.
 امام علی النقی (علیہ السلام): فروتنی یہ ہے كہ لوگوں كو وہی چیزیں عطا كرو جسے پانا تم خود پسند كرتے ہو ۔ [المحجۃ البیضاء؛ فیض كاشانی، ج۵، ص۲۲۵۔]
4۔ قَالَ الاِمَامُ عَلِّیِ النَقِیّ (عَلیَہِ السَّلَامُ): لا تُخَيِّبْ راجيكَ فَيَمْقُتَكَ اللّهُ وَ يُعاديكَ. 
امام علی النقی (علیہ السلام): اپنے سے امید ركھنے والے كو نا امید نہ كرو كہ خدا تم سے ناراض ھوكر تم سے دشمنی كرنے لگے ۔ [بحار الانوار: ج۷۵، ص۱۷۳، ح۲۔]
5۔ قَالَ الاِمَامُ عَلِّیِ النَقِیّ (عَلیَہِ السَّلَامُ): إنَّ لِشيعَتِنا بِوِلايَتِنا لَعِصْمَةٌ، لَوْ سَلَكُوا بِها فى لُجَّةِ الْبِحارِ الْغامِرَةِ. 
امام علی النقی (علیہ السلام): ہمارے شیعوں كے لئے ہماری ولایت پناہ گاہ ہے كہ جس كے ذریعہ وہ گهرے سمندروں كی موجوں میں بھی چل سكتے ہیں ۔ [بحار الانوار: ج۵۰، ص۲۱۵، ح۱، س۱۸]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 13 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 88