یوم غدیر، مسلمانوں کی عید

Tue, 09/05/2017 - 17:57

خلاصہ: جس طرح عید فطر اور عید قربان، مسلمانوں کے لئے عید ہے، اسی طرح عید غدیر بھی تمام مسلمانوں کے لئے عید ہے اور سب سے بڑی عید ہے۔

یوم غدیر، مسلمانوں کی عید

     بعض لوگوں کا تصور ہے کہ دین اسلام کی تعلیمات میں عید غدیر کو عید کے طور پر نہیں بیان کیا گیا ہے بلکہ مسلمانوں کے لئے عید، صرف عید فطر اور عید قربان ہے!
 جبکہ حقیقت، اس باطل خیال کے بالکل برخلاف ہے چونکہ پیغمبر اسلام اور دیگر معصومین( علیہم السلام) کی احادیث میں اس دن کو عید کے طور پر پہچنوایا گیا ہے۔
     اس مقام پر ان بےپناہ روایات میں سے صرف ایک روایت ذکر کرنا مقصود ہے جس کو پڑھنے کے بعد قارئین کے لئے یہ مسئلہ بالکل واضح ہوجائے گا۔
امام جعفرصادق علیہ السلام نے پیغمبر اسلام کی حدیث کو نقل کرتے ہوئے فرمایا:
«یوم غدیر خم، میری امت کی عظیم ترین عید ہے، وہ دن ایسا دن ہے کہ جس دن خداوند عالم نے مجھے حکم دیا کہ میں علی [علیہ السلام] کوامام اور رہنما قرار دوں اور[انکا اس عنوان سے] تعارف کرواؤں تاکہ میرے بعد امت، ان کے توسط سے ہدایت پائے، اور وہ دن، ایسا دن ہے جب خدا نے اپنے دین کو مکمل کیا اور میری امت پر اتمام نعمت کیا اور ان کے لئے اسلام کو چنا»۔ [مفہوم روایت، امالی صدوق]
حوالہ: امالی صدوق ج۲، صفحہ ۱۲۵۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
18 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 17