فضیلت عید غدیر

Tue, 09/05/2017 - 17:48

خلاصہ: عید غدیر، مسلمانوں کی سب سے بڑی عید ہے اور یہ دن خوشیاں منانے، روزہ رکھنے اور عبادت کا دن ہے۔

فضیلت عید غدیر

     احادیث و روایات معصومین علیھم السلام میں عید غدیر کی فضیلت، اس دن کے روزہ، اور ان اعمال اور عبادات کے سلسلہ میں قابل توجہ گفتگو پائی جاتی ہے جو اس مبارک دن میں انجام دینا چاہئیں۔
     منقول ہے کہ مفضل نے امام صادق علیہ السلام سے پوچھا: مسلمانوں کے لئے کتنی عیدیں ہیں؟ امام علیہ السلام نے جواب دیا: چار عیدیں ہیں۔ سوال کیا کہ عید فطر، عید قربان اور جمعہ کو جانتا ہوں، اسکے علاوہ کون سی عید ہے؟
امام علیہ السلام نے فرمایا: وہ عید، ان سب میں عظیم ترین اور بافضیلت ترین عید ہے اور وہ عید غدیر ۱۸ ذی الحجہ کو ہے، وہ دن ہے جس روز پیغمبر نے علی [علیہما السلام] کو امام کے طور پر منصوب کیا۔
مفضل نے پوچھا: اس دن ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
امام نے فرمایا: « تمہیں اس دن خدا کا شکر اور حمد کی خاطر روزہ رکھنا چایئے، جیسا کہ تمام انبیاء، اپنے اوصیا کو حکم دیتے تھے کہ جس دن آخری نبی کا وصی منصوب ہوگا اس دن کو عید منانا اور جو بھی اس دن روزہ رکھے، [تو وہ روزہ] ساٹھ سال کی عبادت اور عمل سے زیادہ ثواب کا حامل ہے »۔[مفہوم روایت، وسائل الشیعہ]
حوالہ: وسائل الشیعہ، ج ۱۰، صفحہ ۴۴۳۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 58