خلاصہ: موت کی یاد انسان کو دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی تک پہونچاتی ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
موت کو زیادہ سے زیادہ یاد کرنے کے لئے بہت زیادہ تأکید کی گئی ہے جس کے بہت زیادہ فائدوں کو بتایا گیا ہیں اس کے دو اہم فائدے یہ ہیں کہ موت کو ہمیشہ یاد کرنے والا انسان دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہوتا ہے، امام صادق(علیہ السلام) موت کو یاد کرنے کے فائدوں کے بارے میں فرماتے ہیں: «ذِكرُ المَوتِ يُميتُ الشَّهَواتِ في النَّفسِ، و يَقلَعُ مَنابِتَ الغَفلَةِ، و يُقَوّي القلبَ بمَواعِدِ اللّه ِ، و يُرِقُّ الطَّبعَ، و يَكسِرُ أعلامَ الهَوى و يُطفِئُ نارَ الحِرصِ، و يُحَقِّرُ الدُّنيا؛ موت کی یاد نفسانی خواہشات کو ختم کردیتی ہے، اور غفلت کو جڑوں سے اکھاڑ کر پھینک دیتی ہے، اور دل کو اللہ کے وعدے کے ذریعہ طاقت بخشتی ہے، اور انسان کے مزاج کو نرم کرتی ہے، اور ھوی و ہوس کو توڑ دیتی ہے، اور حرص کی آگ کو بجھا دیتی ہے اور دنیا کو اس کی نظر میں حقیر دکھاتی ہے»[بحار الانوار،ج۶،ص۱۳۳]۔
امام(علیہ السلام) نے اس حدیث میں واضح کردیا کہ اگر انسان صرف موت کو یاد کرلیں تو اسے دنیا اور آخرت دونوں میں سکون اور اطمینان حاصل ہوگا۔
*علامه مجلسی، دار احیاء التراث العربی، بیروت، ۱۴۰۳ق.
Add new comment