ازواج قرآن کی نظر میں

Mon, 07/17/2017 - 20:01

خلاصہ: خداوند عالم نے ازواج کو اپنی نشانیوں میں سے شمار کیا ہے اور انھیں سکون و اطمینان کا باعث بتایا ہے۔

ازواج قرآن کی نظر میں

     خداوند عالم نے انسانوں ہی کی جنس سے انکے لئے ازواج پیدا کیں اور ان کو اپنی نشانیوں میں سے قرار دیا’’وَمِنْ اٰيٰتِہٖٓ اَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا ‘‘ اور جب تم ان سے شادی کر لوگے تو تمہیں ان سے سکون حاصل ہوگا’’لِّتَسْكُنُوْٓا اِلَيْہَا ‘‘، زوجہ سکون حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، طغیان و اضطراب کو دور کرنے کا بہترین وسیلہ ہے، مختصر یہ کہ گھر بسانا، سکون و اطمینان حاصل کرنے کا بہترین شیوہ ہے۔

اور جس نے اپنے لئے زوجہ اختیار کرلی خدا نے اس کے لئے دو چیزیں قرار دی ہیں؛۱۔ محبت اور ۲۔ مودت’’وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَّوَدَّۃً وَّرَحْمَۃً ‘‘(قرآن مجید)

     اگر کسی وجہ سے ابتدائے ازدواج میں آپس میں سازگاری ایجاد نہ ہوسکی ہو تو پریشان ہونے کی بات نہیں ہے، کچھ مدت کے اندر ہی خدا تمہارے درمیان محبت و رحمت قرار دیگا اور تم لوگ آپس میں بہترین رفیق اور دوست بن جاؤگے۔

     علامہ طباطبائی فرماتے ہیں کہ مودت اور رحمت میں فرق یہ ہے کہ مودت کا تعلق قلب سے ہوتا ہے اور رحمت کا عمل سے۔ ایک وقت انسان کسی کو چاہتا ہے لیکن ظاہر نہیں کرتا تو یہ مودت و محبت ہے لیکن ایک وقت ایسا ہوتا ہے کہ وہ اپنی محبت کا اظہار بھی کردیتا ہے، اسکے لئے تحفے تحایف کا انتظام کرتا ہے تو یہ رحمت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قرآن مجید، سورہ روم آیت ۲۱(اور یہ اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے ازواج پیدا کیے تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو اور اس نے تمہارے مابین محبت اور مہربانی پیدا کی )۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 13 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 83